37

قوم نوید عامر جیوا کی تاریخی خدمات کو کبھی نہیں بھولے گی، سیمسن سہیل

اسلام آباد( سٹی رپورٹر) یو سی سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سیمسن سہیل، بشپ شاہد محمود ،بشپ شاہد پرویز ،پادری نسیم جان،پادری مشتاق غفور اور ای وی جی مارک سندھو کا رکنِ قومی اسمبلی نوید عامر جیوا سے ملاقات، اس موقع پر یو سی سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سیمسن سہیل کا کہنا تھا کہ آج کا دن مسیحی برادری کیلئےتاریخی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ رکنِ قومی اسمبلی نوید عامر جیوا نے مسیحی برادری کے لیے ایک اہم قدم اُٹھایا ہے اورایک مسیحی پارلیمنٹرین کی حیثیت سے انہوں نے ہماری برادری کے لیے بھرپور محنت کی ہے تاکہ نیشنل کمیشن فار مائنارٹیز رائٹس کی منظوری حاصل کی جا سکے،یہ کامیابی ایک طویل جدوجہد اور مسلسل کوششوں کے بعد حاصل ہوئی ہے،یہ ایک ایسا سنگِ میل ہے جو آنے والی نسلوں کے لیے فائدہ مند ہوگا اور پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کو مزید مضبوط کرے گا جس کیلئےپوری مسیحی برادری نوید عامر جیوا (ایم این اے) کو ان کی شاندار کوششوں پر دلی مبارکباد پیش کرتی ہے اورمسیحی قوم آپ کی تاریخی خدمات کو کبھی نہیں بھولے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں