اسلام آباد( کامرس رپورٹر)
صدر کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز ایوب مریانی نے بھارت کیطرف سے معصوم سویلین پر میزائل حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا سویلین پر حملہ بزدلانہ اور شرمناک ہے، بھارتی طیاروں کو تباہ کرنا ہماری ائیرفورس کی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پاکستانی قوم اور بزنس کمیونٹی افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہیں اور ہرطرح سے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں۔
صدر ایوب مریانی نے کہا کہ بھارت کیطرف سے بھیجے گئے اسرائیلی ڈرون ہماری افواج اور شاندار ائیر ڈیفنس سسٹم نے تباہ کئے ہیں جو قابل فخر کارنامہ ہے۔دنیا بھر نے ہماری ائیرفورس کی مہارت کی تعریف کی ہے جو ہر پاکستانی کیلئے قابل فخر لمحہ ہے۔پاکستان پرامن ملک ہے مگر اب بھارت کی جنگ کی خواہش پر منہ توڑ جواب دیا جائے گا
