42

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے وائس پریزیڈنٹ ایف پی سی سی آئیFPCCI طارق خان جدون نے کہا ہے کہ پاکستان بھر کی تاجر برادری نے ٹیکس قوانین (ترمیمی آرڈیننس 2025 )کے نفاذ پر سخت تشویش

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے وائس پریزیڈنٹ ایف پی سی سی آئیFPCCI طارق خان جدون نے کہا ہے کہ پاکستان بھر کی تاجر برادری نے ٹیکس قوانین (ترمیمی آرڈیننس 2025 )کے نفاذ پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ اقدام کاروباری خود مختاری کی براہ راست خلاف ورزی اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کے مترادف ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔طارق خان جدون نے نئے آرڈیننس کے تحت فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کو دیئے گئے وسیع اختیارات کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس آرڈیننس کے ذریعے متعارف کرائے گئے صوابدیدی اختیارات کو ہم مسترد کرتے ہیں، “ٹیکس افسران کو مارکیٹوں اور کاروباری جگہوں پر تعینات کرنے کی اجازت دینا کاروباری آزادی کی صریحاًخلاف ورزی ہے اور اس سے کمپلائینس کی آڑ میں ہراساں کیے جانے کے واقعات میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ قانون سازی کرنے سے پہلے اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے اور حکومت یہ آرڈیننس کو فوری طور پر واپس لے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں