15

آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر حریت کانفرنس رہنما عبدالحمید لون کا بیان

اسلام آباد ( سٹی رپورٹر ) عبدالحمید لون حریت رہنما ہ نےصحافت کے عالمی دن کے موقع پر کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں حریت فکر کے محافظوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں
مقبوضہ کشمیر میں سچ سامنے لانے پر صحافیوں کو انتکامی کاروائیوں کا سامنا ہے
مقبوضہ کشمیر میں صحافی انتہائی مشکل صورتحال میں اپنے پیشہ ورانہ فرائض انجام دے رہے ہیں مقبوضہ کشمیر میں سچ سامنے لانے پر صحافیوں پر کالے قوانین کے تحت مقدمات درج کئے جاتے ہیں مودی حکومت میڈیا کا گلا گھونٹے کے لئے مختلف ظالمانہ ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے
غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت درجنوں صحافیوں کو گرفتار کیا گیا ہے 5 اگست 2019 کے بعد مقبوضہ کشمیر میں صحافت کے خلاف انتکامی کاروائیوں میں تیزی سے اضافہ ہوا مقبوضہ کشمیر کے اکثر صحافی جھوٹے مقدمات کا سامنا کررہے ہیں 1989 کے بعد کتنے ہی قابل صحافیوں کو بھارتی فورسز نے جان سی ہی مار ڈالا
انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں کے ساتھ ہورہے مظالم پر اپنی آوازیں بھی بلند کی تاہم بھارت ظلم سے باز نہیں آیا
حافیوں کا تحفظ کرنے والی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس نے بھارتی مظالم پر اپنی تشویش کا کئی مرتبہ اظہار بھی کیا بارڈرز ود اوٹ رپورٹرز نے بھی مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں پر ہورہے مظالم پر بھارت کو تنقید کا نشانہ بنایا مقبوضہ کشمیر کے صحافی بھارت کا اصلی چہرہ دنیا کے سامنے لا رہے ہیں مقبوضہ کشمیر کے مرد و خواتین صحافی جو قید و بند اور اپنی جانیں قربان کر چکے ہیں سب ہمارے ہیرو ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں