41

آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما و امیدوار اسمبلی شکرگڑھ میاں ذیشان رضا انصاری نے کہا ہے کہ افواجِ پاکستان کے جوانوں نے ہر دور میں ملک و قوم کی سلامتی کے لیے بے

اسلام گڑھ(نامہ نگار)سیاسی و سماجی اورسیز رہنما کونسلر نوٹنگھم افضل خان نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ مودی کی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ ہے، مودی ایک دہشت گرد اور انتہاء پسند حکمران ہے ، مودی نے حسبِ عادت اس پہلگام واقعے کا الزام پاکستان پر لگا کر اپنی ناکامی چھپانے کی کوشش کی، لیکن یہ جھوٹا پروپیگنڈا نہ صرف عالمی برادری بلکہ بھارتی عوام کے سامنے بھی بے نقاب ہو چکا ہے۔ مودی کی گرتی ہوئی ساکھ اب کوئی راز نہیں۔ بھارت میں اپوزیشن کھل کر مودی کی ناکام پالیسیوں پر سوال اٹھا رہے ہیں۔ مودی کی حکومت مقبوضہ کشمیر میں امن قائم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، اور جھوٹے الزامات لگا کر پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا ان کی بوکھلاہٹ ظاہر کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ افضل خان نے کہا کہ پاکستان نے مودی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ بھارت کے پاس کوئی ثبوت نہیں، اور یہ سب کشمیر میں جاری مظالم سے توجہ ہٹانے کی سازش ہے۔انہوں نے افواجِ پاکستان کے مضبوط دفاعی نظام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بہادر فوج اور جدید دفاعی صلاحیت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2019 میں بھارتی پائلٹ ابھینندن کی گرفتاری کا یہ بھارت نے کوئی سبق حاصل نہیں کیا۔ مودی جنگ کے جنون سے باز رہے افواج پاکستان ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر مودی نے کوئی مہم جوئی کی کوشش کی تو اس کا انجام ابھینندن سے کہیں بدتر ہوگا، اور بھارت کو ناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں