لاہور (بیورو رپورٹ) تحریک انصاف لاہور کی میڈیا کوآرڈینیٹر زیبا ناز نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں دراڑ ڈالنے والے اور اس میں رخنہ ڈالنے والے خود تار تار ہو جائیں گے لیکن تحریک انصاف ایک چٹان کی طرح پاکستان کی خدمت کے لیے کھڑی رہے گی کیونکہ جو تحریک انصاف میں لوگ موجود ہیں وہ نہ تو بکاؤ مال ہے نہ وہ کسی سے ڈرتے ہیں اور نہ وہ کسی سے جھکتے ہیں حکمران جس انداز میں علیمہ خان اور بشریٰ بی بی کے درمیان رسہ کشی کر کے فتنہ پھلا کر ایک دوسرے سے دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور خاص کر بشری ٰبی بی اور اس کی فیملی کو عمران خان سے ملاقاتوں کے لیے وقت دیا جاتا ہے لیکن علیمہ خان کو ملاقات کے لیے وقت نہیں دیا جاتا یہ کون کر رہا ہے اس کے پیچھے کیا حربہ ہے ان سب کو جاننے کے لیے میں حکمرانوں کو متنبہ کرتی ہوں علیمہ خان بشریٰ بی بی اور دیگر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور کارکن یک جان ہیں ،زیبا ناز گزشتہ روز اسلام آباد سے واپسی پر اپنے دفتر میں کارکنوں سے مخاطب تھیں، انہوں نے کہا آج کل اڈیالہ جیل کے باہر تحریک انصاف کے رہنماؤں سے ملاقات کے موقع پر جو انداز اپنایا جاتا ہے وہ حکمرانہ انداز نہیں وہ بادشاہانہ انداز ہے اس لیے تحریک انصاف کے تمام کارکن اکٹھے ہیں اور وہ ان کے ظلم جبر تشدد اور غنڈہ گردی کو برداشت کر کے ملک کی تقدیر بدلنے کے لیے کوشاں ہیں انشاءاللہ فتح حق کی ہوگی عمران خان کی ہوگی عوام کی ہوگی بھگوڑوں اور لٹیروں کی نہیں ہوگی۔
