سلام آباد(افتخار سیماب سے) ایم پی اے (کنوینئر ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی چکوال) ملک تنویر اسلم سیتھی نے چکوال میں ترقیاتی کاموں کا جال بجھا کر اہل علاقہ کے دل میں گھر کر لیا ہے تنویر اسلم اعوان کو انکی شخصیت کا ووٹ ملتا ہے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز حاجی ملک فاروق نے میڈیا سے گفتگو میں کیا انہوں نے کہا کہ میری تمام سیاسی شخصیات سے وابستگی رہی ہے چکوال میں سیاست میں ایک مثبت پہلو یہ بھی ہے کہ اپنے سیاسی اختلاف کو ذاتیات کا رنگ نہیں دیا جاتا سیاست کو سیاست کی حد تک ہی محدود رکھا جاتا ہے اس کا سب سے بڑا ثبوت تنویر اسلم کی یہ بات ہے کہ انسان کو سیاسی یا نظریاتی اختلاف ضرور ہو سکتا ہے لیکن ذاتی اختلاف ہماری ریت نہیں ہے ملک فاروق نے کہا کہ تنویر اسلم جیسا شخص ہی علاقہ چکوال میں حقیقی معنی میں فرزندِ چکوال کہلانے کے لاٸق ہے اللہ نے چاہا تو وہ دن دور نہیں چکوال ایک ماڈل شہر کے طور پر جانا جاۓ گا تنویر اسلم وہ واحد سیاسی لیڈر ہیں جن کو انکے سیاسی حریف بھی عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا سیاست عبادت ہے اور عبادت میلے دل والوں کی قبول نہیں ہوتی
