4

سیاسی جماعت کی تشکیل کا مقصد غریب اور مڈل کلاس طبقہ کی تعلیمی، صحت، روزگار اورمعاشی مشکلات کا مداوا کرنا ہے راؤ غلام رسول اسد

اسلام آباد (سٹی رپورٹر) پاکستان نیشنل پارٹی پارلیمنٹیرین کے بانی صدر راؤ غلام رسول اسد نے کہا ہے کہ سیاسی جماعت کی تشکیل کا مقصد غریب اور مڈل کلاس طبقہ کی تعلیمی، صحت، روزگار اورمعاشی مشکلات کا مداوا کرنا ہے،پاکستان کا موجودہ سسٹم اشرافیہ کے مفادات کا تحفظ کرتا ہے،برسراقتدار آکر سیاسی و سماجی عدم مساوات کا خاتمہ کرینگے،آئین اور قانون میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں لا کر جزاء و سزا کے نظام کو مربوط بنائیں گے، بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ سمیت پارلیمان میں نمائندگی دینگے تاکہ انکے مسائل کو انکے نمائندوں کے ذریعے حل کیا جا سکے،پی این پی پی کے صدر راؤ غلام رسول اسد نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پارٹی کی تعارفی تقریب کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نیشنل پارٹی پارلیمینٹیرین کا بنیادی مقصد سیاسی و سماجی عدم مساوات کا خاتمہ کرنااور بڑے پیمانے پر قانونی اور آئینی اصلاحات کرناہےجن میںآئین اور قانون کی حکمرانی کیلئےقرآن اور بنیادی اسلامی قوانین سے متصادم قوانین میں ترامیم ،بنیادی اسلامی قوانین سے متصادم غیر آئینی قوانین اور رائج عدالتی نظائر کا خاتمہ،آئین میں موجود سقم اور ابہام کا خاتمہ،آئین اور قانون سے صوابدیدی اختیارات کو ختم یا محدود بنانا،سیاسی و سماجی عدم مساوات اور طبقاتی امتیاز کا امتیازکا خاتمہ کر کے ہر شہری کے ساتھ یکساں برتاؤ کو یقینی بنانا،ججزا در سروسز چیفس کی تقرری اور تعیناتی کا مستقل حل تجویز کریں گے،ہر طرح کے پروٹوکول اور وی آئی پی کلچر کے خاتمے سمیت صرف اہم عہدوں کے لیے مناسب سیکیورٹی کا بندو بست کرنا، بیلٹ پیپر کے تحفظ کو یقینی بنانےکیلئے نیا میکینزم ،عام آدمی کی سیاست اور احتسابی عمل میں شمولیت کو یقینی بنایا،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو قومی اسمبلی میں ووٹ کا حق دینے اور بذریعہ انتخاب ممبر شامل کیا جائے گا جس کے لیےقانون سازی کی جائے گی،راؤ غلام رسول اسدکا مزید کہنا تھا کہ برسراقتدار آ کر خواتین کی مخصوص نشستیں ختم کرکے انکو براہ راست قومی انتخاب میں حصہ دیا جائے گا،الیکشن دھاندلی میں ملوث عملے کو نوکری سے برطرف کر کے سخت سزاؤں کا نفاذ کیا جائیگا، الیکشن ایکٹ میں موثر ترامیم کی جائینگی،عدم اعتماد کا طریقہ تبدیل کیا جائے گا،عدلیہ کی آزادی کیلئے نظام انصاف میں اصلاحات کی جائینگی جن میں ججز کیلئے کوڈ آف کنڈیکٹ میں ترامیم کی جائینگی تاکہ فوری اور سستے انصاف کو یقینی بنایا جا سکے،بنیادی انسانی حقوق کیلئے اقلیتوں کی مذہبی آزادی کو یقینی بنایا جائے گا اور لسانی و نسلی تعصب اور نفرت کا خاتمہ کرکے پاکستانیت کے فروغ کا قیام عمل میں لایا جائے گا، آزاد معلومات تک رسائی کے قانون پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا،کرپشن کے خاتمے کیلئے نیب قوانین میں ترمیم سمیت ذمہ دار اور غیر سیاسی جوابدہ ادارے کا قیام عمل میں لایا جائیگا،اراکین پارلیمنٹ اور کابینہ سمیت تمام سرکاری ملازمین و افسران کیلئے نئے کوڈ آف کنڈیکٹ کا قیام اور خلاف ورزی کی صورت میں نااہلی سمیت دیگر سزائیں دی جائینگی،میرٹ پر سختی سے عملدرآمد، تعلیمی نظام میں اصلاحات کے ذریعے جدید ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کے اقدامات کئے جائینگے، معاشی مساوات کیلئے غربت کا خاتمہ کیا جائیگا،عوام کو بہترین صحت کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے نیشنل ہیلتھ اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جائیگا،نوجوانوں کی ترقی کیلئے انکے لئے روزگار کے مواقع فراہم کئے جائینگے،آزاد اور خود مختار خارجہ پالیسی کیلئے مستقل فورم کا قیام عمل میں لایا جائیگا، پاکستان نیشنل پارٹی پارلیمینٹیرین، ایک خوشحال ،منصفانہ اور ترقی یافتہ پاکستان کی تعمیر کے لیے پر عزم ہے،اپنے منشور میں پیش کر دو اہداف کے حصول کے لیے انتھک محنت کریں گے اور عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں