4

اسلام آباد۔ ( سٹاف رپورٹر ) پاک پی ڈبلیو ڈی ہاوسنگ سوسائٹی ایمپلائز یونین کا سالانہ اجلاس سوسائٹی آفس میں منعقد ہواجس میں سوسائٹی میں واٹر ٹینک کی تعمیر ۔ ٹیوب ویلز اور سوسائٹی کے دفتر کو سولر پر منتقل کرنے سیکورٹی۔ ایمبولینس اور میت گاڑی کی خریداری کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔ گزشتہ روز پاک پی ڈبلیو ڈی ہاؤسنگ سوسائٹی ایمپلائز یونین لوئی بھیر کے صدر چوہری محمد سلیمان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری جنرل راجہ عامر ریاض سینیر وائس پریزیڈنٹ ملک عدنان ظہور خزانچی رانا رمضان سابق صدر چوہدری آصف ارشاد اور دیگر ارکان نے شرکت کی اور اپنی تجاوہز پیش کیں۔ اجلاس پی ڈبلیو ڈی ایمپلائز یونین کے سیکرٹری جنرل راجہ عامر ریاض نے سال 2017 سے 2021 کی رپورٹ پیش کی جسے منظور کر لیا گیا جبکہ بجٹ سال 2020 سے 2024 تک کی منظوری بھی دی گئ۔ سیکرٹری جنرل کی جانب سے اجلاس میں فیصلہ تجاویز بھی پیش کی گئی کہ سوسائٹی آفس اور سوسائٹی کے ریر انتظام چلنے والے بھنڈر ٹیوب ویلز کو سولر سسٹم پر منتقل کیا جاۓ۔ اور سوسائٹی پانی زخیرہ کرنے کے حوالے سے انڈر گراؤنڈ ٹینک بھی تعمیر کیا جائے تاکہ گرمیوں میں پانی کی کمی کو پورا کیا جا سکے۔اجلاس میں ارکان کی جانب سے تمام تجاویز پر گفتگو بھی کی گئی اور تجاویز کو منظور بھی کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں