7

سیکرٹری جنرل شنگھائی تعاون تنظیم نورلان یرمیک بائیف نے ایف پی سی سی آئی پریذیڈنٹ سیکرٹریٹ کا دورہ

سیکرٹری جنرل شنگھائی تعاون تنظیم نورلان یرمیک بائیف نے ایف پی سی سی آئی پریذیڈنٹ سیکرٹریٹ کا دورہ اور عاطف اکرام شیخ صدر ایف پی سی سی آئی ، صدر ای سی او سی سی آئی اور نائب صدر کاسی و بزنس کمیونٹی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ایس سی او رکن ممالک میں توانائی، تجارت انویسٹمنٹ اور انفراسٹرکچر سمیت دیگر شعبوں میں تعاون تجارتی تعلقات میں اضافے اور سرمایہ کاری کے مواقعوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر قرۃ العین، طارق خان جدون نائب صدور ایف پی سی سی آئی، کریم عزیز ملک چیئرمین ایف پی سی سی آئی صدر سیکریٹریٹ، جناب ملک سہیل حسین چیئرمین کوآرڈینیشن ایف پی سی سی آئی صدر سیکریٹریٹ، نیشنل کوآرڈینیشن ایس سی او کی سفیر فرحت عائشہ، ثاقب نسیم صدر راولپنڈی سمال خیبر، خیبر پختونخواہ کے صدر، چیئرمین کوآرڈینیشن ایف پی سی سی آئی، محترمہ آمنہ اعوان، راشد ہمایوں، شفیق سواتی کنوینرز ایف پی سی سی آئی کی قائمہ کمیٹیاں، محترمہ عالیہ آغا، محترمہ صبوحی سحرش، آصف جاوید اور دیگر بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں