سیکرٹری لوکل گورنمنٹ وکمیونٹی ڈویلپمنٹ حکومت پنجاب میاں شکیل احمد کا راولپنڈی کا دورہ ۔ اس موقع پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ میاں شکیل احمد اورکمشنر راولپنڈی عامر خٹک نے راولپنڈی ڈویژن کی ترقیاتی سکیموں، ستھرا پنجاب اور واٹر سپلائی کے میگا پروجیکٹ ڈریمز کی پراگریس کا جائزہ لیا۔ ڈریمز پروجیکٹ کی بریفنگ دیتے ہوئے منیجنگ ڈائریکٹر واسا راولپنڈی محمد سلیم اشرف نے کہا ہے کہ راولپنڈی شہر کیلئے ڈریمز پروجیکٹ بہت اہمیت کا حامل ہے جس کی تکمیل سے راولپنڈی شہر بالخصوص مضافاتی یونین کونسلز کی پینے کے پانی کی کمی کو پورا کیا جا سکے گا۔ ایشین ڈویلپمنٹ کے تعاون سے بننے اس منصوبے کی کل لاگت 35 ارب سے زائد ہے اور تین سال کی قلیل مدت میں مکمل کیا جائے گا۔ یہ پروجیکٹ چار حصوں پر مشتمل ہے جن میں چہان ڈیم سے ایک کروڑ بیس لاکھ گیلن، راول ڈیم سے پچاس لاکھ گیلن، خان پور ڈیم سے اضافی 80 لاکھ گیلن یومیہ پانی مہیا ہو گا۔ اس کے ساتھ ساتھ چہان ڈیم سے پانی کی ترسیل کیلئے واٹر سپلائی لائن لگائی جائے جبکہ متعلقہ یونین کونسلز چک جلال دین کی دو یونین کونسلز، گرجا، موری غزن، کلیال، دھاماں سیداں اور مورگاہ میں واٹر سپلائی نیٹ ورک ساتھ ساتھ اوور ہیڈ ٹینکس اور گراونڈ سٹوریج ٹینکس کی تعمیر شامل ہے اس منصوبے سے ان علاقوں کی پانچ لاکھ سے زائد آبادی مستفید ہوگی۔ راول ڈیم سے بھی شہر کیلئے پچاس لاکھ گیلن یومیہ اضافی پانی کے حصول کیلئے راول لیک فلٹریشن پلانٹ کی اپ گریڈیشن کے پانی کی ترسیل کیلئے نئی لائن بچھانے کا کام شامل ہے جبکہ خان پور ڈیم سے اضافی 80 لاکھ گیلن یومیہ پانی فراہم کیا جائے گا اور خیابان سر سید کی تین یونین کونسلز 10, 11 اور 12 کو ماڈل بنایا جائے گا اور پانی کی فراہمی کو چوبیس گھنٹے یقینی بنایا جائے گا اس منصوبے میں سنگجانی ٹریٹمنٹ پلانٹ پر دو نئے پمپ کی تنصیب بھی شامل ہیں۔ ایم ڈی واسا نے مزید بتایا ہے کہ چہان ڈیم منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے اور شیڈول کے مطابق 5 فیصد کے مقابلے موقع پر ساڑھ سات فیصد (7.5) ہے جبکہ اسی طرح راول ڈیم سے اضافی پانی کے منصوبے پر 6.6 فیصد پراگریس ہے جو کہ حوصلہ افزا ہے۔ ایم ڈی واسا نے بریفنگ دیتے ہوکہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ یہ منصوبہ تین سال کے بجائے دو سال میں مکمل کر لیا جائے اس موقع پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ میاں شکیل احمد نے کہا ہے کہ یہ منصوبہ راولپنڈی شہر کیلئے بہت اہمیت کا حامل ہے اس کی تکمیل سے شہرکے قلت والے علاقوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے مدد ملے گی۔ انہوں نے بتایا ہے کہ اس منصوبے کو قابل عمل اور کامیاب بنانے کیلئے 20 میگا واٹ بجلی کا سولر منصوبہ بھی شامل ہے جس سے واسا راولپنڈی پر بجلی کے بلوں کا بوجھ کم کرنے مدد ملے گی۔ سیکرٹری لوکل گورنمٹ نے لاٹ 2 اور لاٹ 3 پر کام کے آغاز کیلئے جلد از جلد اقدامات کی یقینی دھانی کروائی ہے اور ان منصوبوں پر فیصلے کیلئے پروجیکٹ اسٹئیرنگ کمیٹی کا اجلاس جلد بلایا جائے گا اور فیصلے کے مطابق ان منصوبوں پر کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔ آخر میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ میاں شکیل احمد نے ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ منصوبے کے اعلی معیار اور شفافیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے منصوبے کی رفتار کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا ہے کہ عوامی فلاح کے اس منصوبے کو 2026 کے آخر تک مکمل کیا جائے ۔ تاکہ منصوبے کے ثمرات کو عوام الناس تک جلد از جلد پہنچایا جا سکے
