19

امریکی ٹیرف جیسےمسئلے کو سفارتی اور تجارتی سطح پر اولین ترجیح دی جائے:چوہدری مظہر

اسلام آباد(کامرس رپورٹر)
اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین فارن ڈیلیگیشن کمیٹی و ڈپٹی کنونئیر ڈیلیگیشن کمیٹی ایف پی سی سی آئی چوہدری مظہر نے کہا ہے کہ امریکی ٹیرف جیسے اہم مسئلے کو سفارتی اور تجارتی سطح پر اولین ترجیح دی جانی چاہیے،یہ صرف تاجروں یا صنعتکاروں کا مسئلہ نہیں بلکہ پوری معیشت اور لاکھوں مزدوروں کے روزگار کا مسئلہ ہے اس لیے اس مسئلے کو سفارتی اور تجارتی سطح پر اولین ترجیح دی جانی چاہیے۔امید ہے کہ حکومت برآمدی شعبے کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی برآمدات پر امریکی 29فیصد ٹیرف امتیازی اقدام ہے اگر اس مسئلے کو جلد حل نہ کیا گیا تو پاکستان کی معیشت پر اس کے شدید منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں جس کا خمیازہ نہ صرف تاجر برادری بلکہ عام عوام کو بھی بھگتنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لیے ضروری ہے کہ حکومت امریکہ کے ساتھ ایک سازگار تجارتی معاہدہ کرے تاکہ پاکستان کی مصنوعات عالمی سطح پر اپنی مسابقت برقرار رکھ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں