راولپنڈی۔ ( سٹاف رپورٹر) جناح انسٹیٹوٹ راولپنڈی کے زیر اہتمام ڈینگی آگاہی کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ اس سیمینار میں چیف ایگزیکٹو جناح انسٹیٹوٹ راحت مسعود قدوسی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسیر ڈاکٹر حسن شاہ ۔ ڈسٹرکٹ انٹو نالوجسٹ حافظ محمد عدنان جناح انسٹیوٹ کے پرنسپل پروفیسر مسعود سلطان نے شرکت کی۔ ڈینگی آگاہی سیمینار میں اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ ڈینگی ایک جان لیوا بیماری ہے ڈینگی کی آگاہی کے حوالے سے بنائی گئی واٹیرز ایپلی کیشن میں طلباء کو رجسٹرڈ کیا گیا تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد تک ڈینگی کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ ڈینگی ایک جان لیوا بیماری ہے تدابیر ہی اس کا علاج ہے۔ شہریوں کو چاہیے کہ وہ پانی کو ڈھانپ کر رکھیں۔ تاکہ ڈینگی کی افزائش نہ ہو سکے۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ ڈینگی آگاہی کے حوالے سے جو ایپلی کیشن بنائی گئی ہے شہری اس سے مستفید ہوں اور زیادہ لوگوں کو اس میں شامل کریں
