صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے ایکسپو سینٹر جوہر ٹاؤن میں پاکستان فٹ وئیر ایسوسی ایشن کے زیر 10ویں پاکستان فٹ وئیر میٹرئیل اور مشینری شو کا افتتاح کردیا پاکستان میں اٹلی کی سفیر ماریلینا آرمیلن، صدر گونگ ڈونگ شوز مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن چین مسٹر لیو سولانگ،چئیرمین پاکستان فٹ وئیر ایسوسی ایشن راشد اسلام اور دیگر بھی موجود نمائش میں اٹلی ،چین ،جرمنی،ہانگ کانگ سمیت 22 ممالک سے 400 غیر ملکی سرمایہ کاروں کی شرکت نمائش میں 150سے زائد سٹالز لگائے گئے پنجاب میں فٹ وئیر مینو فیکچرنگ سیکٹر میں سرمایہ کاری کی وسیع گنجائش موجود ہے ،صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین غیر ملکی فٹ وئیر کمپنیوں کو پنجاب کے صنعتی مراکز میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری پر 10سال تک انکم ٹیکس کی چھوٹ اور ایک مرتبہ ڈیوٹی فری مشینری درآمد کی سہولت موجود ہے حکومت فٹ وئیر سیکٹر میں سرمایہ کاری پر ہرممکن سپورٹ فراہم کرنے کے لئے تیار ہے گارمنٹ سٹی کی طرح پنجاب میں شو سٹی بنانے کا بھی جائزہ لے رہے ہیں مقامی شو انڈسٹری کو بھی بہتر کریں گے اور اس کی برآمدات بڑھائیں گے غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیاں پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائیدہ اٹھائیں
وزیر اعظم نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی ہے جس سے انڈسٹری کو فائیدہ ہوگا بجلی کے نرخوں میں مزید کمی کی ضرورت ہے انڈسٹریل اسٹیٹس میں سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے مزید اقدامات بھی کئے جا رہے ہیں اٹلی کے شو کے ڈیزائن دنیا بھر میں مقبول ہیں خوشی ہے کہ اٹلی کی فٹ وئیر کمپنیاں بھی نمائش میں شریک ہیں نمائش کے کامیاب انعقاد پر پاکستان فٹ وئیر ایسوسی ایشن کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اتنی بڑی تعداد میں غیر ملکی کمپنیوں کی نمائش میں شرکت حکومت کے پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے ،صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین صوبائی وزیر نے نمائش میں لگائے گئے سٹالز کا معائنہ کیا سٹالز میں رکھی گئی مصنوعات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا
