13

سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا کی زیر صدارت سی ڈی اے کا اہم اجلاس

سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا کی زیر صدارت سی ڈی اے کا اہم اجلاس جمعہ کے روز سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوا. اجلاس میں چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا، ممبر انوائرمنٹ سمیت سی ڈی اے کے سنئیر افسران نے شرکت کی. اجلاس میں اسلام آباد میں ایڈوینچر سٹی کے قیام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اسلام آباد میں سیاحت کو فروغ دینا سی ڈی اے کی اولین ترجیح ہے جس کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں. اجلاس کو بتایا گیا کہ ایڈوینچر سٹی میں واک ویز اور سائیکل ٹریکس بھی تعمیر کئے جائیں گے. اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ اسلام آباد میں سیاحت سے متعلق منصوبوں کے کافی مواقع موجود ہیں چیئرمین سی ڈی اے نے اسلام آباد کے پارکس کو مزید خوبصورت اور پرکشش بنانے کیلئے دیدہ زیب سافٹ لینڈ سکیپنگ اور ماحول دوست شجرکاری کرنے کی ہدایت کی. انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ایڈوینچر سٹی کے قیام کے حوالے سے جامع منصوبہ بندی کی جارہی ہے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ ایڈوینچر سٹی کیلئے بہترین فنانشل اور آپریشنل ماڈلز اختیار کیا جائے گا. انہوں نے کہا کہ ایڈوینچر سٹی کے قیام کے ساتھ سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ (STP) کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ ایڈوینچر سٹی میں انٹرنیشنل اور مقامی فوڈ چینز، تفریحی ایرینا سمیت دیگر سہولیات بھی شہریوں کیلئے فراہم کی جائیں. اسی طرح ایڈوینچر سٹی میں روایتی اور ثقافتی سٹالز بھی قائم کئے جائیں گے اور ایڈوینچر سٹی منصوبے کو تمام جدید اور تفریحی سہولیات سے مزین کیا جائے. اجلاس کے اختتام پر چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اسلام آباد کی تعمیر اور ترقی کے ساتھ شہریوں کو اعلیٰ اور معیاری تفریحی سہولیات فراہم کرنے کے لیے سی ڈی اے کوشاں ہے تاکہ اسلام آباد کا شمار دنیا کے سب سے خوبصورت اور سیاحتی دارلحکومتوں میں سر فہرست ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں