راولپنڈی (حبدار نیوز) سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن فرانس تصور حسین تارڑ نے میڈیا بیان جاری کرتے ہوئے کہا کے دہشت گردوں کا کوئی دین ایمان نہیں ہے اور آئے روز جہاد کے نام پر معصوم انسانوں کا قتل عام کرکے ملک میں دہشت گردی کو فروغ دے رہے ہیں جس کو انشاءاللہ افواج پاکستان اور پاکستانی قوم ان کے ناپاک عزائم کوکامیاب نہیں ہونے دیں گئے اور ان کو عبرتناک شکست دے گئی آج پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کو جہنم واصل پہچانے کے لیے متعدد ہے اس ملک کو ہمارے بزرگوں نے بڑی قربانیاں دے کر حاصل کیا ہے دہشتگرد ملک دشمن ہیں اور افواج پاکستان ان کے ارادوں کو خاک میں ملا کر پاکستان کی سرزمین کو ان ناسور دشمنوں سے پاک کریں گئے
