اسلام آباد(سید معراج شاہ)پاکستان کے پہلے اے آئی سکول ریحان سکول اللہ والا کراچی کمپس کی سولہ سالہ طالبہ ماہ روز ٹیکنالوجی والی نے مصنوعی ذہانت کی مدد سے سندھی زبان میں پاکستان کا پہلا کیلکولیٹر بنا کر سب کو حیران کردیا، صرف تین دن میں تیار کئے گئے اس کیلکولیٹر سے سندھی زبان بولنے والے کاروباری افراد فائدہ اٹھا سکیں گے، ماہ روز ظفران کاکہنا ہے کہ آج کے دور میں ڈگری سے زیادہ اسکلز کی اہمیت ہے،سائنس کے میدان میں خواتین اورلڑکیاں کسی سے پیچھے نہیں، نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ریحان سکول اسلام آباد کمپس کی پرنسپل اسماء شاہین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئےشہر قائد سے تعلق رکھنے والی سولہ سالہ طالبہ ماہ روز کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں رہنے والی بڑی آبادی تعلیم سے محروم ہے جن کو صرف سندھی زبان بولنے اور سمجھ میں آتی ہے ان کو مدنظر رکھتے ہوئےمصنوعی ذہانت کی مدد سے سندھی زبان بولنے والوں کی زندگی کو آسان بنانے کیلئےسندھی کیلکولیٹر ڈیزائن کیا ہے ، کیلکولیٹر بنانےمیں چیٹ جی پی ٹی اور دیگر ٹیکنالوجی کی مدد حاصل کی ہے، اگر حکومت دلچسپی لے تو اس کیلکولیٹر کا کمرشل استعمال بھی کیاجاسکتا ہے،ماہ روز کا مزید کہنا تھاکہ آج کے دور میں ڈگری کی بجائے مہارت حاصل کرنا زیادہ اہم ہے۔ نوجوان اپنی صلاحیتوں کو بڑھا کر اور ہنر سیکھ کر کما سکتے ہیں اور کامیاب ہوسکتے ہیں، انہوں نے نوجوانوں کو پیغام دیا کہ وہ مہارت سیکھیں اور فوراً کام شروع کریں، نہ کہ صرف ڈگریوں کا انتظار کریں، ٹی وی میزبان(Anchor) بننے کی خواہشمند ماہ روز رشین کلچرل اینڈ سائنس سینٹرسے انعام یافتہ ہیں اور تقریری مقابلوں میں بھی متعدد ایوارڈز اور کیش پرائز حاصل کر چکی ہیںماہ روز ایک اچھی پبلک اسپیکر بھی ہیں۔اس موقع پر ریحان سکول اسلام آباد کمپس کی پرنسپل اسماء شاہین کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس اے آئی اسکول میں طلبہ کو دوران تعلیم ہی کمانا سکھاتے ہیں، اس اسکول میں کتاب، پینسل اور ربر نام کی کوئی چیز نہیں بلکہ جدید تعلیمی ماڈل اپناتے ہوئے روایتی کتابوں کی جگہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور اسمارٹ ڈیوائسز نے لے لی ہے،ہر طالب علم اپنی دلچسپی اور رفتار کے مطابق کچھ نیا کر رہا ہے،اپنے اسکول میں بچوں کو لرننگ کے ساتھ ارننگ کرنا بھی سکھاتے ہیں،یہاں پربچوں کو ایسا تیار کیا جاتا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کرنے کے دوران ہی کما سکیں ، نہ صرف بچے بلکہ ان کے والدین کی بھی ہر ہفتے 4 گھنٹے کی کلاسز لیتے ہیں تا کہ کریکولم کو سمجھ سکیں۔ اس اسکول میں تمام تعلیم کمپیوٹر اور اسمارٹ ڈیوائسز پر دی جاتی ہے۔ یہاں کی ہر کلاس، اسائنمنٹ اور ایگزام کمپیوٹر کی مدد سے ہوتے ہیں،اس موقع پر ریحان اسکول کےبانی ریحان اللہ والا نے ویڈیو لنک کےذریعے اپنا خصوصی پیغام اور ChatGPT کے استعمال کے بارے میں بتایا۔پریس کانفرنس کے دوران ریحان سکول کے دیگر طلباء طلحہٰ اور حمزہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
