24

روڈن انکلیو کسی سے پیچھے نہیں، اٹلی میں ہونے والی اولمپکس گیم میں بچوں نے 12 میڈل جیت کر پاکستان کی تاریخ رقم کردی

اسلام آباد (سٹی رپورٹر) روڈن انکلیو سپورٹس کی دنیا میں سب سے آگے، جی ایم راشد نے سپورٹس مینو کے ساتھ کھڑے ہو کر ثابت کر دیا کہ روڈن انکلیو کسی سے پیچھے نہیں، اٹلی میں ہونے والی اولمپکس گیم میں بچوں نے 12 میڈل جیت کر پاکستان کی تاریخ رقم کردی، پاکستان اولمپکس میں حصہ لینے والے اتھلیٹس بچے جیتے جانیوالے میڈلز جن میں پانچ گولڈ چار سلور تین برونز شامل ہیں کیساتھ پاکستان اسلام آباد ایئرپورٹ پر اترے،جب جی ایم راشد کو اس بات کا پتہ چلا کہ ہمارے پاکستان میں اتنا بڑا سپورٹس ایوٹ میں میڈل لیکر آنے والے بچے اسلام آباد ایئرپورٹ پر اتر رہے ہیں تو انہوں نے اپنی پوری ٹیم کو ایکٹو کیا اور محمد اشتیاق کیانی برینڈ ایمبیسڈر روڈن انکلیو کو فوری اسلام آباد ایئرپورٹ پر بھیجا جہاز اسلام آباد ایئرپورٹ پر اترا تو روڈن انکلیو اور بلینڈ فیڈریشن کے وائس پریزیڈنٹ شہزاد جاوید اور محمد اشتیاق کیانی نے بچوں کو ویلکم کیا اور ایم راشد نے بچوں کو روڈن انکلیو کے ہیڈ آفس میں آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ ہم یہ ٹیلنٹ یونیورسٹی سے لے کر انٹرنیشنل سطح تک دنیا کے سامنے لائیں گے اور روڈن انکلیو کے پلیٹ فارم سے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنائیں گے سپورٹس کی دنیا میں انشاءاللہ روڈن انکلیو برانڈ ایمبیسڈر محمد اشتیاق کیانی کا کہنا ہے سپورٹس کی دنیا میں ایسا پلیٹ فارم میں نے آج تک نہیں دیکھا اور میں جی ایم راشد کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے سپورٹس کے حوالے سے بہت بڑے پلیٹ فارم بنا دیئے اٹلی سے آئے ہوئے سب بچوں نے روڈن انکلیو کا شکریہ ادا کیا اور خوشی کا اظہار کیا، بلائنڈ فیڈریشن کے وائس پریزیڈنٹ شہزاد جاوید کا کہنا ہے کہ ہم روڈن انکلیو کے مشکور ہیں کہ انہوں نے بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں ویلکم کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں