16

آئی سی سی میٹرک سیکشن کیانی روڈ بہارہ کہو میں کیرئیر کونسلنگ پر خصوصی تقریب

آئی سی سی میٹرک سیکشن کیانی روڈ بہارہ کہو میں کیرئیر کونسلنگ پر خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل کیرئیر گروپ آف انسٹیٹیوشنز پروفیسر محمد عامر نے میٹرک کے طلباء کو فیڈرل بورڈ میٹرک کے امتحانات کی تیاری پر گائیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ انسان قوت فیصلہ، مستقل مزاجی اور محنت سے منزل مقصود حاصل کر لیتا ہے۔ جب کسی چیز کی فکر کی جاتی ہے اس پر عمل کیا جاتا ہے اسکا وجود پیدا ہو جاتا ہے۔ ملک کی ٹاپ یونیورسٹیز میں داخلہ میرٹ پر ملتا ہے۔ جس کے لئے میٹرک میں 900 سے 1000 پلس نمبر لینا لازمی ہے۔ ٹاپ یونیورسٹی میں داخلے کے لئے 90 فیصد میرٹ انٹرمیڈیٹ سے بنتا ہے۔کامیابی اور ہدف کا حصول جہد مسلسل سے ملتا ہے۔ تقریب میں پرنسپل اسلام آباد کیرئیر کالج میٹرک سیکشن کیانی روڈ بہارہ کہو احسن سعید ، طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی۔ پروفیسر محمد عامر نے کہا کہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے نصاب میں دوگنا فرق ہوتا ہے۔ میٹرک کا نصاب پڑھنے اور تیاری کرنے کے لئے ایک سال ملتا ہے۔ جبکہ ایف ایس سی ،آئی سی ایس کا نصاب پڑھنے اور تیار کرنے کے لئے 7 سے 8 مہینے ملتے ہیں۔وقت کے دورانیہ کو ختم کرنے کے لئے تعلیمی حکمت عملی اور منصوبہ بندی کی ضرورت ہوتی ہے۔ فیڈرل بورڈ میٹرک کے امتحانات 23 ، 24 اپریل تک ختم ہو جائیں گے۔طلباء 28 اپریل سے فرسٹ ائیر کی اکیڈمی میں کلاسز جوائن کریں۔ جس سے مئی جون، جولائی اور وسط اگست تک 50 فیصد نصاب مکمل ہو جائے گا۔ کالج میں دہرائی ہوگی۔ جس سے دو دفعہ دہرائی، ماہانہ اور کریش ٹیسٹ سیشن میں محنت کرنے سے میرٹ پر مطلوبہ ہدف اور نمبر لے لیں گے۔ پروفیسر عامر نے کہا کہ طلباء یونیورسٹی میں اپنے شعبہ کا چناو کر لیں۔ شعبہ کے چناو کے لیے فیڈرل بورڈ کے امتحانات کے بعد مستقبل کی حکمت عملی اور ٹاپ یونیورسٹیز کے میرٹ اور معیار پر تحریری لائحہ عمل دیں گے۔ کیرئیر کونسلنگ تقریب کے وقفہ سوالات کے جوابات دیتے ہوئے پروفیسر محمد عامر نے کہا کہ اللہ تعالیٰ قرآن میں فرماتے ہیں کہ “” اے انسان تو کیا چاہتا ہے، میں دوں گا، تو اسکے کوشش کر،، طلباء آج فیصلہ کر لیں انہوں نے کیا کرنا ہے کس شعبہ میں جانا ہے۔ ہدف کا تعین کر کے اسکے حصول کے لئے محنت کریں۔ طلباء نے کیرئیر کونسلنگ کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں