16

ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب خواتین اہلکاروں کو خراج تحسین

تقریب میں ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے جان محمد اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرلز اور دیگر اعلی افسران کی شرکت تقریب میں ملک کے مختلف زونز میں خدمات انجام دینے والی خواتین افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی خواتین اہلکاروں نے اپنے پیشہ ورانہ تجربات اور چیلنجز پر روشنی ڈالی۔ ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے عباس احسن نے اپنے خطاب میں ادارے میں خدمات سرانجام دینے والی خواتین اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ڈائریکٹر اینٹی منی لانڈرنگ سمیرا اعظم کی فیٹف گرے لسٹ کے حوالے سے کاوششیں نہ صرف ادارے بلکہ ملک کے لئے خوش آئند ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر نازیہ امبرین،سب انسپکٹر کنزہ اور دیگر خواتین افسران کی سائبر کرائم، امیگریشن، انوسٹیگیشن، ایڈمن کے شعبوں اور ادارے میں جدت لانے کے حوالے سے دی جانے والی خدمات قابل ستائش ہیں۔ایف آئی اے میں خواتین اہلکاروں کا تناسب دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ ہے۔ ایڈیشنل ڈی جی عباس احسن
تقریب کے اختتام پر ڈی جی ایف آئی اے جان محمد نے خطاب کیا ڈی جی ایف آئی اے جان محمد نے ادارے میں خواتین اہلکاروں کے کردار کو سراہا ادارے میں خواتین نہ صرف انوسٹیگیشن کے اہم امور سرانجام دے رہی ہیں بلکہ لیڈرشپ کے مختلف عہدوں پر بھی فائز ہیں۔ ادارے میں ہر سطح پر خواتین کی شمولیت ان کی قابلیت اور ادارے میں صنفی مساوات کے عزم کا مظہر ہے۔ ڈی جی ایف آئی اےآپ کی خدمات نہ صرف اس ادارے کے لیے ناگزیر ہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے بھی ایک مشعلِ راہ ہیں۔ خواتین کی شمولیت ادارے کی کامیابی کا ایک اہم جزو ہے اور ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ ڈی جی ایف آئی اے ڈی جی ایف آئی اے نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایف آئی اے خواتین کو مزید مواقع فراہم کرنے اور ان کی پیشہ ورانہ ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گا۔تقریب کے اختتام پر ڈی جی ایف آئی اے نے بہترین کارکردگی پر خواتین آفسران میں شیلڈ تقسیم کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں