51

کوئی بھی ملک تعلیم کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا ۔مریم ادریس

تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے یکساں بنیادوں پر ملنا چاہئے ،سماجی رہنما حمیرا شاہ

اسلام آباد
گلوبل ہیومن رائٹس نیٹ ورک کی ٹیم نےچیئرپرسن مریم ادریس کی سربراہی میں اسلام آباد میں مریم فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام چلنے والے سکول کادورہ کیا بچوں سے ملاقات کی اور مختلف سیکشنز کا وزٹ کیا ،اس موقع پر چیئرپرسن گلوبل ہیومن رائٹس نیٹ ورک مریم ادریس نے مریم فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن مریم شبیر ، ویفا کی فاؤنڈر وڈائریکٹر حمیرا شاہ و دیگر ٹیم ممبران کی کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ جس معاشرے میں تعلیم کو اہمیت دی جائے اور ہر بچے کو فراہم کی جائے وہی معاشرہ اور ملک حقیقی معنوں میں روشن مستقبل کی طرف گامزن ہوتا ہے۔ مریم فاؤنڈیشن مزدوروں،چائلڈ لیبر کے شکار بچوں اوران بچوں کو تعلیم فراہم کر رہی ہے جن کے والدین معاشی حالات کی وجہ سے ان کے تعلیمی اخراجات برداشت کرنے سے قاصر ہیں یہ بہت بڑا کام اورصدقہ جاریہ ہے، گلوبل ہیومن رائٹس نیٹ ورک کا مشن بھی تعلیم کا فروغ ہے مریم فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن مریم شبیر نے کہا کہ دور طلب علمی سے سوچ تھی کہ آگے بڑھ کر بچوں اور خواتین کے حقوق پہ کام کروں گی دو ہزار دو سے آہستہ آہستہ کام شروع کیا اور دو ہزار سترہ میں باقاعدہ مریم فاونڈیشن سکول کا آغاز کیاجس میں آج چار سو سے زائد بچے تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو رہے ہیں , ہمارا ادارہ بچوں کی شخصیت سازی، اخلاقی تربیت، اور جدید دور کے مطابق مہارتیں بھی فراہم کر نے کے حوالے سے اپنا کردار ادا کر رہا ہے ،اساتذہ اعلیٰ قابلیت کے حامل ہیں اور بچوں کو جدید تقاضوں کے مطابق تعلیم دے رہے ہیں ،اس کے علاوہ، مریم فاؤنڈیشن کئی دیگر فلاحی منصوبے بھی چلا رہی ہے، جن میں “ویفا کی فاؤنڈراور ڈائریکٹر حمیراشاہ کا کردار نمایاں ہے جو اس سکول کو چلا نے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں، ویفا کی فاؤنڈر اور ڈائریکٹر حمیراشاہ نے کہا کہ ویفاخواتین کو معاشرے میں فعال کردار ادا کرنے کے لیے ہنر سکھانے، معاشی طور پر خودمختار بنانے اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں معاون ثابت ہو رہا ہے۔ “قرضِ حسنہ” کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے تاکہ وہ اپنی زندگی بہتر بنا سکیں ،مریم فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن مریم شبیر نے گلوبل ہیومن رائٹس نیٹ ورک چئیرپرسن اور ٹیم کےسکول وزٹ پر شکریہ اداکرتے اور سراہتے ہوئے کہا کہ آپ نے یہاں آ کر ناصرف بچوں کی حوصلہ افزائی کی بلکہ ہمیں بھی حوصلہ ملا ہم بھی چاہتے ہیں کہ مزید لوگ اس نوبل کاز میں ہمارا ساتھ دیں ،مریم فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن سمیت پوری ٹیم نے گلوبل ہیومن رائٹس نیٹ ورک کی چیئرپرسن مریم ادریس کی سماجی وسیاسی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ نوجوان نسل کو لیکر آگے بڑھ رہی ہیں جو قابل تحسین ہے آپ کی ٹیم بڑی باصلاحیت ہے جو پاکستان کا مستقبل ہیں گلوبل ہیومن رائٹس نیٹ ورک نے سکول میں شجرکاری مہم بھی کی اورمریم فاؤنڈیشن کو مزید پودے بھی بطور تحفہ دیئے تاکہ یہ بچے اور خواتین نہ صرف خود صحت مند زندگی گزاریں بلکہ معاشرے کو بھی صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں