32

مسلم لیگ(ن) قوم کے خوابوں کی عملی تعبیر کی ضامن جماعت ہے،فرح ناز اکبر

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر )پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد شعبہ خواتین اسلام آباد کی صدر ورکن قومی اسمبلی ووفاقی پارلیمانی سیکرٹری تعلیم و پروفیشنل ٹریننگ وقومی ورثہ فرح ناز اکبر نے پوری امت مسلمہ کو ماہ رمضان کی آمد پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ یہ بابرکت مہینہ ہمیںصبر،تقویٰ اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے،اللہ تعالیٰ ہمیں اس مقدس مہینے کی رحمتوں ،برکتوں اورمغفرت سے مستفید ہونے کی توفیق فرمائے اور دعا ہے کہ یہ مہینہ ہمارے ملک، صنعت اور پوری قوم کیلئے تعمیر وترقی وخوشحالی اور امن کا باعث بنے،رمضان المبارکی برکتیں ہم سب پر سایہ فگن رہیں،کارو باری برادری سے بھی اپیل ہے کہ وہ اس مقدس مہینے میں ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری سے گریز کریں اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں حکومت کے ساتھ ساتھ اپنا کردار کریں۔ انہوںنے کہاکہ تمام سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کے مینڈیٹ کا احترام کریں،سیاسی نفرتیں اور رنجشیں ختم کی جائیں ،منتخب نمائندے عوامی مسائل کے حل کی طرف توجہ دیں اور سب مل کر ملک پاکستان کی حفاظت کا عہد کریں، پاکستان نے ہمیںپہچان دی ہے اس دھرتی کی تعمیر وترقی وخوشحالی کیلئے دل و جان سے ہمیں کوشش کرنی ہوگی۔مسلم لیگی رہنما نے مزید کہاکہ مسلم لیگ(ن) قوم کے خوابوںکی عملی تعبیر کی ضامن اور اُن کی امنگوں کی حقیقی ترجمان جماعت ہے،پارٹی قائد نوازشریف ملکی تعمیر وترقی اورعوامی خوشحالی کی علامت ہیں جبکہ مسلم لیگ(ن) انتقام کی سیاست کو پسند نہیں کرتی، پارٹی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی بات کی ہے اور اقداما ت اٹھائے ہیں، وزیراعظم شہبازشریف کی دانشمندانہ پالیسیوں اور دورس فیصلوں سے ملک میں ترقی اورعوام خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو چکاہے جبکہ پنجاب میں بھی وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی قیادت میں عوامی خوشحالی کا سفرجاری ہے۔انہوں نے کہاکہ کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ملک وقوم کی تعمیر وترقی وخوشحالی کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں، مسلم لیگ(ن) کی وفاقی وصوبائی حکومت نے پہلے حکومتی سال میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا،معیشت بحال کی اوردرپیش مسائل کے خاتمہ کی راہ ہموار کی،بدترین معاشی حالات کے باوجود عوام کو ریلیف کی فراہمی حکومتی کارنامہ ہے جسے نظرانداز نہیں کیاجاسکتا، ڈیفالٹ ہونے کے دھانے پر پہنچے ملک کودوبارہ اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنا مسلم لیگ(ن) کی قیادت کی قائدانہ صلاحیتوں کا ثبوت ہے، وفاقی حکومت ملک کو بحرانوں سے نکالنے اور پنجاب حکومت عوام کی فلاح وبہبود یقینی بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں