16

اسلام آباد سبزی و فروٹ منڈی میں رمضان المبارک 2025 کے دوران اشیاء کی قیمتوں کے جائزے کے لیے اہم اجلاس

اسلام آباد سبزی و فروٹ منڈی میں رمضان المبارک 2025 کے دوران اشیاء کی قیمتوں کے جائزے کے لیے اہم اجلاس
، اسلام آباد سبزی و فروٹ منڈی مارکیٹ کمیٹی آفس میں رمضان المبارک 2025 کے دوران پھل و سبزی کی قیمتوں کے تعین اور صارفین کو اشیاء کی بآسانی دستیابی یقینی بنانے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت چیئرمین مارکیٹ کمیٹی ایم ساجد عباسی نے کی، جبکہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد جناب عرفان نواز میمن بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔ اجلاس میں صاحبزادہ یوسف (ADCG)، بقلین شاہ (EADA)، یاسر (AC Pothwar)، محمد ثاقب (سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی)، چودھری الیاس (وائس چیئرمین مارکیٹ کمیٹی)، طاہر ایوب (ممبر مارکیٹ کمیٹی)، ڈاکٹر امجد فاروق (ممبر مارکیٹ کمیٹی)، چوہدری عامر رفیق (صدر ہول سیل ویجیٹیبل مارکیٹ اسلام آباد) بابو علیم (صدر فروٹ منڈی)، چودھری وسیم (صدر آلو پیاز)، ملک نصرت، حاجی نیاز، جہانگیر عباسی، میاں صغیر، اشراق عباسی، رضوان فاروق، ندیم عباسی (گرین فوڈ مارکیٹ)، حاجی حنیف (لہسن ادرک) اور چودھری سفیر سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران عوام کو مناسب نرخوں پر معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ قیمتوں میں ناجائز اضافے، ذخیرہ اندوزی، اور مصنوعی مہنگائی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، اور اس سلسلے میں سخت مانیٹرنگ کی جائے گی۔اجلاس میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے، منڈی میں اشیاء کی بلا تعطل فراہمی اور مارکیٹ میں شفافیت برقرار رکھنے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ تمام شرکاء نے اپنی تجاویز پیش کیں اور مارکیٹ کی بہتری کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔چیئرمین مارکیٹ کمیٹی ایم ساجد عباسی نے اس موقع پر کہا کہ عوام کو مناسب قیمت پر معیاری اشیاء فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، اور مارکیٹ کمیٹی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر ہر ممکن اقدامات کرے گی تاکہ رمضان المبارک میں کسی بھی قسم کی مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کا سدباب کیا جا سکے۔

یہ اجلاس مارکیٹ کی بہتری، عوامی سہولت، اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں