راولپنڈی (سٹی رپورٹر)لائرز پریمیئر لیگ کا پہلا نمائشی میچ 19 فروری کو میڈیا الیون با مقابلہ لائرز الیون کے درمیان کھیلا گیا ، میچ دن 2 بجے شروع ہوا ، میڈیا الیون نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کی ، میڈیا الیون کی قیادت نامور صحافی و اینکر پرسن ثمر عباس نے کی جب کہ لائرز الیون کی قیادت معروف قانون دان سردار عبدالرزاق ایڈوکیٹ (سپریم کورٹ آف پاکستان) نے کی ۔میڈیا کی ٹیم میں مشہور اینکر پرسن اسد اللہ خان ، عدنان حیدر ، ٹیسٹ کرکٹر حسن رضا ، مشہور سنگر و ایکٹر نصیر احمد خواجہ ، عابد عبّاسی ، نوشاد عبّاسی ، عرفان سدوزئی ، طاہر نصیر ، سمیر بٹ ، ذیشان بٹ ، احمد قریشی، راجہ سلیم، نوید انجم ، سردار نثار ، شاہد عمران نے شرکت کی ، جب کہ لائرز کی طرف سے سردار عبدالرزاق ایڈوکیٹ ، ٹیسٹ کرکٹر وجاہت اللّٰہ واسطی ، ٹیسٹ کرکٹر یاسر حمید ، ٹیسٹ کرکٹر عثمان شینواری ، عثمان کاکڑ ایڈوکیٹ ، حفیظ ایڈوکیٹ، کرکٹ آرگنائزر راجہ متین، معروف کوچ آصف باجوہ اور دیگر شامل تھے ۔میچ میڈیا الیون کی جیت پر ختم ہوا ، یہ میچ لائرز پریمیئر لیگ کی بنیاد رکھنے کے لئے کھیلا گیا ، لائرز پریمیئر لیگ رواں سال اگست میں کھیلی جائے گی ، جس میں سندھ بار ہیروز ، اسلام آباد بار رائلز ، خیبر پختون خواہ بار فائٹرز ، پنجاب بار لیجنڈز ، بلوچستان بار واریئرز ، آزاد جموں و کشمیر و گلگت بلتستان یونائیٹڈ کی ٹیمیں شامل ہیں ، ہر ٹیم میں 8 ، 8 لائرز اور 8،8 پروفیشنل کرکٹ پلیئرز شامل ہوں گے ، ایونٹ میں پہلی بار انٹرنیشنل لائرز کرکٹ پلیئرز بھی شرکت کریں گے ، ایونٹس کے تمام میچز لائیو براڈکاسٹ ہوں گے ۔ یہ یونیک لیگ دنیا کرکٹ میں پہلی بار ہونے جا رہی ہے جس میں لائرز اور پروفیشنل پلیئرز مل کر کھیلیں گے ۔نمائشی میچ میں لائرز ، میڈیا ، سپورٹس ، سیاسی و سماجی حلقوں میں سے بڑی تعداد نے شرکت کی اور اِس ایونٹ کے منتظمین؛ صدر LPL فیصل خان نیازی ایڈوکیٹ، وائس پریذیڈنٹ LPL سردار مظہر محبوب ، معروف کرکٹ آرگنائزر و اوورسیز ورلڈ کرکٹ کمیونیٹی کے سی ای او نئیر شہزاد عبّاسی ، COO LPL Co-founder راجہ عبید عثمانی ایڈوکیٹ، ٹیسٹ کرکٹر و ڈائریکٹر کرکٹ آپریشن LPL وجاہت اللّٰہ واسطی ، چیف آرگنائزر LPL سردار احتشام حبیب سدوزئی ایڈوکیٹ ، جنرل سکریٹری غضنفر منظور ایڈوکیٹ ، ڈائریکٹر آپریشن LPL راجہ سلیم ، میڈیا ڈائریکٹر احمد قریشی ،مارکیٹنگ ڈائریکٹر وحید خان دیروی ، اسماء عبّاسی ایڈوکیٹ، سردار خضر ندیم ایڈوکیٹ ، ملک وقاص ایڈوکٹ ، خواجہ محمود ایڈوکیٹ ، جنید اختر اعوان ایڈوکیٹ کو یہ بہترین ایونٹ کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا ۔ اور اس بہترین ،یونیک آئیڈیے کو سراہا بھی گیا ۔ تمام افراد لائرز پریمیئر لیگ کے لئے نیک خوہشات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی ، ایونٹ کے مہمان خصوصی جسٹس ریٹائر چودھری محمد طارق صاحب تھے ۔گیسٹ آف آنر کے طور پر کشمیر سپریم لیگ کے چیئرمین مسعود احمد خان اور مارخور سُپر لیگ کے CEO عمر حبیب نے بھی شرکت کی۔
45