پنڈدادنخان (نماہندہ خصوصی)تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس اور مشیر صحت جنرل ریٹائرڈ اظہر کیانی کا ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادنخان میڈم نادیہ پروین زیر تعمیر لیڈیز پارک کھیوڑہ کا وزٹ کیا ایل سی آئی کی جانب سے ایچ آر منیجر عاقل کریم نے جاری کام کے متعلق مکمل بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس پارک میں لائٹنگ ۔ بیٹھنے کے لیے بینچ۔ پیدل چلنے کے لیے ٹف ٹائل اور بچوں کے لیے اوپن جم لگانے پارک کو صرف فیملیز کے لیے مختص کرنے اور پارک کی دیکھ بھال کے لیے ارد گرد کے محلے سے معزز لوگوں کی کمیٹی بنانے کی ہدایت جاری کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر میثم عباس نے اسسٹنٹ کمشنر میڈم نادیہ پروین کو پارک کے متعلق پارک کے ایل سی آئی کھیوڑہ سے ہر قسم کے تعاون کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اس وزٹ کے دوران کمیونٹی مینیجر ایل سی آئی خواجہ وقار ڈپٹی ڈسٹرکٹ حلقہ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مدثر حسین ملک اسسٹنٹ سی او بلدیہ کمیٹی کھیوڑہ ملک محمد سلیمان کھوکھر بھی موجود تھے
19