پاک فوج کی قربانیاں اور خدمات پاکستان کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی گئی ہیں۔ وطن کے دفاع میں جانیں نچھاور کرنے والے جوانوں کی جرات اور بہادری نے ہمیشہ دشمن کے عزائم کو خاک میں ملایا ہے۔ بھارت کی جارحیت ہو یا دہشت گردوں کی تخریب کاری، پاک فوج نے ہر چیلنج کا نہ صرف بھرپور جواب دیا بلکہ دشمن کو اس کی سازشوں میں ناکام بھی بنایا۔ لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کے خلاف بھرپور دفاع ہو یا ملک کے اندر دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں، پاک فوج نے ہمیشہ اپنی پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت دیا ہے۔ عالمی سطح پر بھی پاکستان کی فوجی صلاحیتوں کو سراہا جاتا ہے، اور اقوام متحدہ کے امن مشنز میں بھی پاکستانی فوجیوں کا کردار نمایاں رہا ہے سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع سے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے عناصر بھی ہمیشہ متحرک رہتے ہیں، مگر پاک فوج کی اسٹریٹیجک حکمت عملی نے ان کی ہر چال کو ناکام بنایا ہے۔ ففتھ جنریشن وارفیئر کے اس دور میں دشمن صرف جنگی میدان میں نہیں بلکہ میڈیا اور سائبر اسپیس میں بھی حملے کر رہا ہے، لیکن پاک فوج نے اس نئی جنگی حکمت عملی کا بھرپور ادراک کرتے ہوئے ملک کے خلاف ہونے والی ہر قسم کی نفسیاتی اور اطلاعاتی جنگ کو مؤثر طریقے سے روکا ہے۔ دشمن چاہے بیرونی ہو یا اندرونی، وہ ہمیشہ پاکستانی فوج کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کرتا رہا ہے، مگر عوام کی بے لوث حمایت نے ہر سازش کو ناکام بنا دیا ہے پاکستان کی معیشت کو عدم استحکام کا شکار کرنے، ملک میں انتشار پھیلانے اور عوام کو فوج کے خلاف کرنے کی تمام کوششیں ہمیشہ ناکام ہوئی ہیں۔ دشمن قوتیں یہ بات جان چکی ہیں کہ جب تک پاک فوج موجود ہے، پاکستان کو نقصان پہنچانا ممکن نہیں۔ ملکی ترقی اور استحکام کے لیے امن ناگزیر ہے، اور پاک فوج نے اپنی قربانیوں سے اس حقیقت کو ثابت کیا ہے۔ آج پاکستان ایک مضبوط دفاعی طاقت بن چکا ہے، اور اس کا کریڈٹ پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت، جانفشانی اور غیر متزلزل عزم کو جاتا ہے
18