20

اے این ایف کا تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن

فیصل آباد رپورٹ (بیورو چیف اعجاز عارف راجپوت)
اے این ایف کا تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن۔
8 کاروائیوں میں 9 ملزمان گرفتار ۔کاروائیوں میں 79 لاکھ سے زائد مالیت کی 63.402 کلو گرام منشیات برآمد۔تعلیمی اداروں میں کارروائیاں راولپنڈی میں دو مختلف یونیورسٹیوں کے قریب دو ملزمان سے 200 گرام آئس اور 172 گرام ہیروئن برآمد۔گرفتار ملزم کا تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف۔دیگر کاروائیاں لاہور میں کارگو آفس میں تھائی لینڈ سے بھیجے گئے پارسل سے گھریلو سامان میں چھپائی گئی 230 گرام ویڈ برآمد۔ سیالکوٹ میں ڈسکہ کے قریب موٹرسائیکل سے 33.6 کلو چرس اور 4.8 کلو افیون برآمد، 2 ملزمان گرفتار۔ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب مسافر بس میں سوار دو خواتین سے 15.6 کلو چرس برآمد۔پشاور میں رنگ روڈ پر واقع کوریئر آفس کے ذریعے فیصل آباد اور اسلام آباد بھیجے جانے والے 3 پارسلز سے 2.4 کلو افیون اور 3 کلو چرس برآمد۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں