راوالپنڈی
آر ڈی اے نے راجہ سلطان روڈ پر 20 جائیدادیں سر بمہر کر دیں
آر ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ نے غیر قانونی جائیدادوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں
ڈی جی آرڈی اے اتھارٹی کنزہ مرتضیٰ کی ہدایت پر آرڈی اے نے راجہ سلطان روڈ پر غیر مجاز کمرشل املاک کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا
سر بمہر کی گئی جائیدادوں میں گودام، غنی کلینک، رزاق آٹوز، ماشاء اللہ کیانی سٹور، شیڈ، ہاؤس پراپرٹی، رضوان ٹیلر، اویس کریانہ سٹور، سبزی شاپ، وجاہت کلینک، شفیق متو، نفیس ٹینٹ سروسز اینڈ شہزاد ہومیو، پراپرٹی نمبر NW-40/22، مامرتی ملہا سٹور، کوئلہ سٹور، رمیز بو ، مکہ جنرل سٹور اور العباس میڈیکل سٹور شامل ہیں
جائیدادوں کے مالکان منظور شدہ بلڈنگ پلانز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے گئے آر ڈی اے کی جانب سے متعدد نوٹس جاری کیے جانے کے باوجود ان پراپرٹیز کے مالکان نے قانون کی خلاف ورزی کی اور قواعد و ضوابط کو نظر انداز کیاجائیدادوں کو مطلوبہ منظوری اور این او سی کے بغیر غیر قانونی تجارتی اداروں میں تبدیل کر دیا گیا تھا اس سے قبل ان جائیدادوں کے مالکان کو غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے نوٹس بھیجے گئے تھے ڈی جی آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ نے تجاوزات، غیر مجاز تعمیرات اور غیر قانونی تجارتی سرگرمیوں کے خلاف سخت اقدامات پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی ہے آرڈی اے شہری ترقی کو منظم کرنے کے لیے شہر کی منصوبہ بندی اور زوننگ کے قوانین کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے