20

پانی کی فراہمی اور دیگر سہولیات کے لئے دن رات کوشاں ہوں راجہ خرم نوا ز ایم این اے

اسلام آباد۔ سابقہ وائس چیئرمین حاجی ملک حسن اختر مرحوم کے فرزند امیدوار برائے چیئرمین یوسی 36 حاجی ملک عادل حسن نے اپنی رہائش گاہ بمقام جاوا ہمک اسلام آباد ایک عظیم الشان جلسے کا انعقاد کیا جس میں خصوصی خطاب ایم این اے حلقہ 48 راجہ خرم نواز چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ امور کا تھا اس جلسے میں نیازیاں سراں ماڈل ٹاؤن ہمک جاوا کی کثیر تعداد عوام نے شرکت کی۔ جلسہ میں حاجی ملک عادل حسن ، افضال احمد مغل، وائس چیئرمین یوسی 36 ملک محمد یعقوب اعوان ملک نعیم اختر۔ ملک اشتیاق حسین ،ملک اظہر حسین، قاضی عادل عزیز سینئر ایڈوکیٹ سپریم کورٹ و دیگر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقعہ پہ حاجی ملک عادل حسن نے معززین علاقہ دوست احباب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ جلسہ عام سے خطاب کرتےہوئے ایم این اے راجہ خرم نواز نے کہا کہ واٹر سپلائی منصوبے کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین و ایم این اے راجہ خرم نوا ز کا کہنا پانی کی فراہمی اور دیگر سہولیات کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔ ہم ملکر اسلام آباد اور پاکستان کے لئے کام کریں گے۔ اپنے ووٹر کا تحفظ کرنا جانتا ہوں اور تمام مسائل سے آگاہ ہوں اور انکے حل لئے کوشاں ہوں ، راجہ خرم نوا ز کا کہنا تھا کہ تعمیری تنقید کا خیر مقدم کرتا ہوں ۔ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے راجہ خرم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں نوجوانوں کا کردار اہم ہے،اج بڑی تعداد میں یہاں نوجوانوں کی موجودگی خوش آئند ہے، پاکستان اور قومی اداروں کے خلاف انتشار کی راہ سے نوجوان نسل کو آگاہ کرنے کی ضرورت ہے،مخصوص طبقہ ہمارے نوجوانوں کو گمراہ کر رہا اس وجہ سے نوجوانوں کو حقائق سمجھانے کی ضرورت ہے۔ راجہ خرم نواز کا کہنا تھا کہ میرے ساتھ ٹیم بن کر علاقائی خدمت کریں تا کہ اسلام آباد کو خوبصورت اور ترقی کے لحاظ سے مثالی شہر بنا سکیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ سب کی محبت کا مشکور ہوں،ائندہ بجٹ میں ہر علاقے کے لئے ہر شعبہ میں اچھا پیکج لانے کی کوشش کر رہا ہوں۔ حاجی ملک عادل،قاضی فیصل،مرزا قمر،افضال مغل اور آپ سب ٹیم جس طرح کام کر رہے یہ علاقہ کی خوش قسمتی ہے کہ آپ کو ایسی ٹیم میسر آئی جو میرے شانہ بشانہ علاقائی خدمت کر رہی ۔جلسہ کے اختتام پر راجہ خرم نواز نے حاجی ملک عادل اور ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور خراج تحسین پیش کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں