13

آئی جی اسلا م آباد سید علی ناصر رضوی کے احکامات پر اسلا م آباد پولیس کی غیر قانونی اسلحہ کے خلاف بھرپور مہم جاری۔

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر07 ملزمان گرفتار،ملزمان کے قبضے سے مختلف بو رکے04 عددپستول، دو عدد کلاشنکوفیں معہ ایمونیشن برآمد،گرفتار ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنر ل آف پولیس اسلا م آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کاغیر قانونی اسلحہ کے خلاف بھرپور مہم جاری ہے،اس سلسلہ میں گزشتہ روز غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے07ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات کا اندراج کیا گیا، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے مختلف بور کے چار پستول، دو عدد کلا شنکوفیں معہ ایمونیشن برآمد، ایس ایس پی آپریشنز محمد شعیب خان نے کہا کہ مہم کا مقصد شہر میں جرائم کی روک تھام کے ساتھ شہر کو غیر قانونی اسلحہ سے پاک کر نا اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنا نا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں اور اس کے سدباب کیلئے جامعہ حکمت عملی اپنائی جائے، کسی بھی عناصر کو عوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے وفاقی دارلحکومت میں غیر قانونی اسلحہ کے استعمال اور شہریوں میں خوف وہراس پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی،جن شہریوں کے پاس لائسنس یافتہ اسلحہ موجود ہے وہ اس کا اندراج اپنے متعلقہ تھانے میں کروائیں اور اسلام آباد پولیس کی غیر قانونی اسلحہ کے خلاف جاری مہم میں ساتھ دیں،اسلام آباد پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکو ک چیزیا سرگرمی کے بارے میں متعلقہ تھانہ یاایمرجنسی ہیلپ لائن” پکار-15 “پر فوراً اطلاع دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں