اسلام اباد ( حبدار نیوز ) رکن قومی اسمبلی، ممبر ایگزیکٹو کونسل علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ، ممبر قائمہ کمیٹی برائے فیڈرل ایجوکیشن انجم عقیل خان کی سربراہی میں گورنمنٹ فیڈرل کالج آف ایجوکیشنH-9 میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا ایجوکیشن سیکٹر اور ٹیچر ٹریننگ میں استعمال کے حوالے سے میٹنگ ہوئی پاکستان کا ایجوکیشن سسٹم ماڈرن اور جدید تقاضوں کو پورا نہیں کر رہا ، اس کے لیے انقلابی اقدامات کی ضرورت ہے دنیا کا مقابلہ کرنے کے لیے ایجوکیشن سسٹم اور ٹیچر ٹریننگ پروگرام میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا استعمال بہت ضروری ہے اسلام آباد کے سکول اور کالجز میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس روبوٹک سائنس پرائمری سطح سے پڑھائی جا رہی ہے
اپنے بچوں کو جدید تعلیم کے حصول کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں اور پانچ سال میں اسلام آباد کا ایجوکیشن سسٹم ترقی یافتہ ممالک کی طرز کا ہوگا
11