11

انشاءاللہ گورنمنٹ آف پاکستان رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے لئیے بہت اچھے اقدامات اٹھانے جا رہی ھے انجم عقیل خان منتخب ایم این اے

اسلام آباد(حبدار نیوز ) اے آر ایم بلڈرز کے مالک اور کمشنر پاکستان سکاؤٹس آغا شیراز ملک نے روڈن انکلیو ھاؤسنگ سوسائٹی کے سی ای او ملک اسد عباس کے اعزاز میں سمیع اللہ ھاؤس ای الی inون اسلام آباد میں عشائیہ کا اھتمام کیا۔بلیو مون ایسوسی ایٹس کے چئیرمین شفاعت خان سواتی نے مہمانوں کا استقبال کیا۔اس موقع پر شفاعت خان سواتی نے بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ الحمدوللہ بلیو مون ایسوسی ایٹس نے روڈن انکلیو ھاؤسنگ سوسائٹی کے ساتھ ایم او یو سائن کر لیا ھے اور اپنے درمیانہ طبقہ کے لئیے مناسب قیمتوں پر پلاٹ کی سکیم لانچ کی ھے جس میں بغیر کسی ڈاؤن پیمنٹ کے ماہانہ صرف ۳۲۸۰۰/- روپے قسط ادا کر کے اپنے پلاٹ کی بکنگ کر سکتے ھیں۔اس موقع پر شفاعت خان سواتی نے ملک اسد عباس کا شکریہ ادا کیا کہ ھماری درخواست کو قبول کرتے ھوئے انھوں نے بغیر ڈاؤن پیمنٹ کے پلاٹس متعارف کروائے ھیں۔روڈن انکلیو کے جی ایم سیلز اینڈ مارکیٹنگ محمد راشد نے اپنے خطاب میں روڈن انکلیو کے اندر بزنس کمیونٹی اور خاص طور پر بلڈرز کے لئیے مواقع کا زکر کرتے ھوئے کہا کہ روڈن انکلیو راولپنڈی رنگ روڈ سے زیرو کلو میٹر پر واقع ھونےاور اچھی لوکیشن کی وجہ سے انویسٹمنٹ کے لئیے بہترین چوائس ھے جہاں پر آنے والے کچھ ہی برسوں میں انویسٹمنٹ پر ھائی ریٹرن مل سکتا ھے۔اسکے علاوہ انھوں نے کہا کہ روڈن انکلیو انتظامیہ نے ایک فائیو سٹار ھوٹل اور میڈیکل کالج کے ساتھ معائدہ پر دستخط کر لئیے ھیں جس پر جلد ھی کام شروع ھو جائے گا۔سی ای او روڈن انکلیو نے بزنس کمیونٹی سے خطاب کے دوران کہا کہ یہ ملک ھمارا ملک ھے اور ھم سب نے مل کر اسکی ترقی میں اپنا اپنا حصہ ڈالنا ھے۔ان کا کہنا تھا کہ روڈن انکلیو رمرسکو پرائیویٹ لمیٹیڈ کا پروجیکٹ ھے اور رمرسکو ملک سے باہر بھی کام کر رھی ھے اور اب پاکستان میں پروجیکٹ لانچ کیا ھے جو کامیابی سے ھاؤسنگ انڈسٹری میں اپنی پہچان بن چکا ھے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انشاءاللہ سستے پلاٹ اور گھروں کی سکیم اپنے درمیانی طبقہ کے لئیے متعارف کروائی ھے جو بلیو مون ایسوسی ایٹس کمپنی سے بکنگ کروا سکتے ھیں۔آخر میں ملک اسد عباس نے آغا شیرا ملک کا شکریہ ادا کیا اور تمام بزنس کمیونٹی کو دعوت دی کہ روڈن انکلیو کی سائیٹ پر عشائیہ کا جلد انتظام کیا جائے گا۔اسلام آباد سے منتخب ایم این اے انجم عقیل خان صاحب نے شرکاء سے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ انشاءاللہ گورنمنٹ آف پاکستان رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے لئیے بہت اچھے اقدامات اٹھانے جا رہی ھے جس میں ٹیکسز کو کم کیا جا رھا ھے اور ایمنسٹی سکیم بھی متعارف کی جا رھی ھے۔اسکے علاوہ بینکوں میں شرح سود جلد سنگل ڈیجٹ کر دی جائے گی جسکی وجہ سے لوگ بینکوں سے پیسے نکال کر پراپرٹی میں انویسٹ کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ سال انشاءاللہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی ترقی کا سال ثابت ھو گا اور انویسٹر حضرات اس سے مستفید ھو سکیں گے۔انجم عقیل صاحب نے روڈن انکلیو کی انتظامیہ کو مبارک باد دیتے ھوئے کہا کہ ماشاءاللہ کم وقت میں آپ لوگوں نے بھت اچھی ڈویلپمنٹ کی ھے اور اپنے ممبران کا اعتماد جیتا ھے۔آخر میں آغا شیراز ملک اپنے خطاب میں کہا کہ بزنس کمیونٹی کو آپس میں مل کر ایسے ایونٹ کرنے چاھئیے تاکہ ایکدوسرے کی سپورٹ ھو سکے۔اسکے علاوہ انکا کہنا تھا کہ اے آر ایم بلڈرز کمپنی بھی اس ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال رہی ھے۔آغا شیراز ملک نے روڈن انکلیو کے سی ای او ملک اسد عباس کو کہا کہ ھماری سپورٹ ھمیشہ آپکے ساتھ ھے-آخر میں آغا ملک شیراز نے نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا کہ آپ لوگ اپنا قیمتی وقت نکال کر آئے۔اس موقع پر ایم این اے انجم عقیل خان ،ملک اسد عباس سی ای او روڈن انکلیو، لیاقت علی شوانی سابقہ انفارمیشن منسٹر بلوچستان،ملک حبیب اورکزئی چئیرمین ریڈ کریسنٹ خیبر پختونخوا ، راشد ھمایوں چئیرمین سائیبو ،احسان عباسی مالک ڈالر ایسٹ، لیاقت گوندل صدر فیڈریشن سوسائٹی،ملک رؤف اعوان سماجی شخصیت،مرزا ناصر سی ای او فیصل اسٹیٹ ،ناصر فاروق مرزا سینئر ممبر آئی سی سی آئی،ملک عدیل سی ای او شہباز سٹیل،ملک صغیر اعوان سی ای او بیسٹ مارکیٹنگ،شفیق سواتی چئیرمین سٹینڈنگ کمیٹی ایف پی سی سی آئی،ملک طارق اور باقی بزنسی کمیونٹی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں