پی ایس پی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ سندھ کی بہتری کیلئے وفاقی حکومت کچھ نہیں کر رہی،پیپلز پارٹی سے کوئی امید نہیں وہ ہماری بات سنے،پیپلز پارٹی نے صوبے میں تعلیم اور کاروبار دونوں تباہ کر دئیے۔پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ملکی بقا کی خاطر حکومت اور اپوزیشن کو مل بیٹھنا ہوگا، افغانستان کی وجہ سے خطے کے حالات مزید حساس ہو گئے ہیں،آج اگر ہم کہہ رہے ہیں طالبان کی کامیابی میں پاکستان ہے تو دشمن بھی یہ جانتا ہے،افغانستان میں ابھی معارکہ ختم نہیں ہوا ہے،افغانستان میں امن پاکستان کے لیے فائدے میں ہوگا۔اسکول بند رکھنے کے فیصلے کے خلاف مصطفیٰ کمال بھی بول پڑے،شہر میں پہلے کونسی ایس او پیز پر عملدرآمد ہورہا ہے،تعلیمی نظام کی تباہی نسلوں تک جائے گی۔مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اور ریاست پاکستان سے پوچھنا چاہتا پوں کیا ، کراچی پیپلزپارٹی کو کراچی گروی رکھ دیا ہے؟، ملازمتوں کے کوٹے پر کوٹہ نہیں دیا جارہا، جعلی ڈومیسائل پر کراچی کے باہر کے لوگوں کو نوکریاں دے دی گئیں۔
50