راولپنڈی (سٹی رپورٹر)
سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن فرانس تصور حسین تارڑ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف غریب عوام کی مسیحا ہیں جس طرح عوام کو ریلیف فراہمی کیلئے کوشاں ہیں اس کی مثال پنجاب کی تاریخ میں نہیں ملتی سب سے بڑا ریلف پیکچ دھی رانی پروگرام ہے جس سے لاکھوں مستحق افراد مستفید ہو رہے ہیں کتنی ہی ہماری بیٹیاں بہنیں مالی حالات نہ ہونے کی وجہ سے گھروں میں بیٹھی تھی جن کا کوئی اسرارِ نہیں تھا آج دختر پاکستان قوم کی بیٹی مریم نواز شریف اپنی بیٹیوں اور بہنوں کا اسرارِ بنی اور پورے پنجاب میں اجتماعی شادیوں کا سلسلہ جاری وساری ہے جس پر دختر پاکستان مریم نواز شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
