8

چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے اسلام آباد شہر میں صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے جارہے ہیں

اسلام آباد: (حبدار نیوز): چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے اسلام آباد شہر میں صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے جارہے ہیں. اس سلسلے میں سی ڈی اے کے انوائرمنٹ ونگ کی جانب سے اتوار کے روز F-9 پارک میں ایرو سائیکلنگ کے اشتراک سے آف روڈ سائیکلنگ گالا کا انعقاد کیا گیا. گالا ایونٹ کے مختلف سرگرمیوں میں مختلف عمر کے سائیکلنگ کے شوقین افراد نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے. واضح رہے آف روڈ سائیکلنگ گالا کے انعقاد کا مقصد اسلام آباد شہر میں صحت مندانہ اور تفریحی سرگرمیوں کو فروغ دینا تھا.فصیلات کے مطابق گالا میں تقریب میں کئی دلچسپ مقابلے ہوئے جنکا آغاز کڈز کیٹیگری سے ہوا جہاں نوجوان سواروں نے بیلنس بائیک ریس (6 سال سے کم) اور ایم ٹی بی آف روڈرز (12 سال سے کم) میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا. اسی طرح ایڈلٹ کیٹیگری میں ایکس سی او اور ایکس سی ای ریسز میں مرد اور خواتین کی 18 سال سے کم، 40 سال سے کم اور 40 سال سے زائد کی درجہ بندی میں زبردست مقابلے ہوئے. شرکاء نے خصوصی طور پر تیار کردہ آف روڈ ٹریک پر قابل تعریف مہارت اور برداشت کا مظاہرہ کیا جو سارا دن تماشائیوں کیلئے دلچسپی کا مرکز بنے رہے.گالا میں انعامات تقسیم تقریب کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا جس میں ہر کٹگیری کے فاتحین کو نقد انعامات اور ان کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا.سی ڈی اے نے تمام شرکاء، منتظمین سمیت سپانسرز کا دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہا ایسی کاوشیں سی ڈی اے کے اس عزم کو ظاہر کرتی ہیں کہ اسلام آباد میں صحت مند طرز زندگی، معاشرتی شمولیت اور تفریحی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں