چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) سید ذیشان حیدر کی خصوصی ہدایات پر ہفتہ وار بازاروں میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے گئے ہیں۔ زونل ڈی ایس پی نے بازاروں کا دورہ کیا ڈیوٹی پر مامور ٹریفک اہلکاروں ڈیوٹی احسن طریقے سے کرنے سے متعلق بریفنگ دی۔ تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) اسلام آباد کیپٹن (ر) سید ذیشان حیدر کی ہدایت پر ہفتہ وار بازاروں میں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ اس اقدام کا مقصد شہریوں کو ٹریفک جام اور مشکلات سے محفوظ رکھنا اور بازاروں کے اردگرد منظم ٹریفک نظام کو برقرار رکھنا ہے۔اس سلسلہ میں زونل ڈی ایس پیز نے ہفتہ وار بازاروں کے قریب تعینات ٹریفک پولیس افسران کو خصوصی بریفنگ دی اور فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی نہ برتنے کی ہدایت کی۔ ٹریفک پولیس کی نفری کو تمام داخلی و خارجی راستوں، پارکنگ ایریاز اور حساس مقامات پر تعینات کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی قسم کی بدنظمی یا رکاوٹ سے بچا جا سکے۔سی ٹی او نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی گاڑیاں مختص کردہ پارکنگ ایریاز میں ہی پارک کریں تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جس میں گاڑی کا چالان اور دیگر خلاف ورزیوں پر اقدامات شامل ہیں۔ چیف ٹریفک آفیسر نے کہا کہ اسلام اباد ٹریفک پولیس شہریوں کی سہولت اور نظم و ضبط کے لیے ہمہ وقت مستعد ہے۔ شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ قوانین کی پابندی کر کے ایک مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔
