ایس ایس پی آپریشنز اسلام آبادمحمد شعیب خان کی سوان زون میں کھلی کچہری۔
کھلی کچہری میں سائلین کی شکایات اور مسائل سنے،سائلین کی بروقت داد رسی نہ کرنے والے افسران کو شوکاز نوٹس جاری کرکے انکوائری کا حکم دے دیا،پولیس اسٹیشنز میں کیا کچھ ہو رہا ہے کھلی کچہری میں سائلین بلا خوف بتائیں،کرپشن اور سائلین کے مسائل کے حل میں روکاوٹ بننے والے پولیس افسران کی محکمے میں کوئی گنجائش نہیں۔
تفصیلات کے مطابق سینئر سپر ٹنڈنٹ آف پولیس آپریشنز اسلام آباد محمد شعیب خان نے سواں زون میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا،کھلی کچہری میں ایس پی سواں زون،ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سمیت دیگر پولیس افسران نے شرکت کی،ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے کھلی کچہری میں سائلین کی شکایات اور مسائل سنے اور فوری حل کے لئے افسران کو احکامات جاری کیے،انہوں نے سائلین کی بروقت داد رسی نہ کرنے والے افسران کو شوکاز نوٹس جاری کرکے انکوائری کا حکم دے دیا،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پولیس اسٹیشنز میں کیا کچھ ہو رہا ہے کھلی کچہری میں سائلین بلا خوف بتائیں،کرپشن اور سائلین کے مسائل کے حل میں روکاوٹ بننے والے پولیس افسران کی محکمے میں کوئی گنجائش نہیں،پولیس افسران ایمانداری سے کام کریں گے تو ہی رہیں گے،شہریوں کی جانب سے کھلی کچہری کے انعقاد پر ایس ایس پی آپریشنز آسلام آباد کی کاوشوں کو سراہاگیا۔
