علم کی بنیاد پر دنیا پر راج کیا جاسکتا ہے۔ سوچ دنیا کے کسی بھی ہدف کو حاصل کرنے کی بنیاد ہے۔ آئی سی سی ایک فلاحی و فکری اور نظریاتی تعلیمی ادارہ ہے۔ جس کی سوچ اور نظریہ قرآن کے منشور محنت اور ایمانداری پر کھڑا ہے۔ جو طلباء کو دنیا کے جدید چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار کرے گا۔ جدت طرز عمل پر مبنی تعلیمی نظام بروئے کار لائے گا۔ طلباء کے اسلامی شعائر اور نظریات کے تصور کی وضاحت پر کام کر رہا ہے۔ طلباء کو کامیاب انسان اور اچھا مسلمان بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ چئیرمین کیرئیر گروپ آف انسٹیٹیوشنز جاوید انتظار نے اسلام آباد کیرئیر کالج علی پور لہتراڑ روڈ میں اساتذہ ،طلباء اور والدین سے ملاقاتوں میں کہا کہ سستی اور معیاری تعلیم کا فروغ اوالین ترجیع ہے۔اساتذہ نفس مضمون کے تصور کی وضاحت پر اپنی توجہ مرکوز رکھیں۔فرسٹ ائیر میں داخلہ کے لئے کیرئیر ٹیلنٹ ہنٹ سکالرشپ ٹیسٹ کا انعقاد کریں گے۔ ٹیسٹ مئی کے پہلے ہفتے میں ہوگا۔ جس میں فیڈرل بورڈ میٹرک کا امتحان دینے والے طلبہ و طالبات کو حصہ لینے کی اجازت ہوگی۔ سکالرشپ ٹیسٹ کے لئے تشہیری مہم کا لائحہ عمل تیار کر لیا گیا ہے
17