اسلام آباد ( ندیم گلزار کھوکھر سے ) با خبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ 31 مارچ کے بعد افغان مہاجرین
کی واپسی کے لیے تمام اقدامات شروع کیے جائیں گے۔ پہلا مرحلہ: افغان مہاجرین سے درخواست کی جائے گی کہ وہ رضاکارانہ طور پر خود کو پولیس اور متعلقہ اداروں کے حوالے کریںدوسرا مرحلہ: ان گھروں کے مالکان کو انتباہ کیا جائے گا جہاں افغان پناہ گزین رہ رہے ہیں کہ وہ انہیں اپنے گھروں سے نکال دیں۔ اگر مالکان اس حکم کو نظر انداز کرتے ہیں تو انہیں بھاری جرمانہ اور چھ ماہ سے ایک سال تک قید کی سزا دی جائے یی۔
تیسرا مرحلہ پولیس اور متعلقہ اداروں کو ہدایت دی جائے گی کہ وہ گھروں کو آپریشن شروع کرے اور مہاجرین کے ریکارڈ کے لیے فنگر پرنٹ کے آلات استعمال کرے۔ جو بھی مہاجر گرفتار ہوگا، اس کے فوراً فنگر پرنٹ کی جائے گی اور 24 گھنٹوں کے اندر سرحد پر دوبارہ فنگر پرنٹ کی جائے گی جو مہاجرین فنگر پرنٹ کے عمل سے گزریں گے، انہیں پاکستان میں ہمیشہ کے لیے مجرم سمجھا جائے گا۔۔۔
17