رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان ، چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر رانا محمد قاسم نون و دیگر پارلیمنٹیرینز سے ملائیشیا کی مشاورتی کونسل آف اسلامک آرگنائزیشن (MAPIM) کے صدر حاجی محمد عظمی عبدالحمید کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، مسئلہ کشمیر سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال۔ ملائیشیا پاکستان کا برادر ملک اور بااعتماد دوست ہے، پاکستان، ملائیشیا کے ساتھ اپنے برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،
پاکستان کے عوام ملائشیا کی عوام سے بے پناہ محبت اور گہری وابستگی رکھتے ہیں، پاکستان اور ملائشیا کے مابین پارلیمانی سطح پر رابطوں کا فروغ ضروری ہے،
خطہ کشمیر جنوبی ایشیا میں فلیش پوائنٹ ہے، مسئلہ کشمیر خطے میں سلگہتی ہوئی آگ کی مانند ہے جس کا لاوا کسی وقت بھی پھٹ سکتا ہے،
مسئلہ کشمیر کا نا حل ہونا خطے کی سلامتی کے لیے مستقل خطرہ ہے، مسئلہ کشمیر کا پر امن اور پائیدار حل ناگزیر ہے،کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے،
عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے،ملائیشیا ہمیشہ پاکستان کے مؤقف کی حمایت کرتا آیا ہے،
جنوبی ایشیا میں امن مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل سے مشروط ہے، ملائیشیا کشمیریوں کے حق خودارادیت کی مکمل حمایت کرتا ہے، صدر حاجی محمد عظمی عبد الحمید
آسیان فورم پر مسئلہ کشمیر اٹھایا جائے گا، حاجی محمد عظمی عبد الحمید
پاکستان اور ملائشیا مشترکہ مذہب اور تاریخ کے اٹوٹ رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، صدر حاجی محمد عظمی عبد الحمید
پاکستان اور ملائیشیا کا مشترکہ تعلیمی و تحقیقی منصوبے شروع کرنے پر اتفاق پاکستان کشمیری عوام کی جدوجہد کا عالمی سطح پر مقدمہ لڑتا رہےگا، مسئلہ کشمیر کو عالمی سفارتی محاذ پر مزید اجاگر کرنے کی ضرورت ہے