15

کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے شمالی علاقوں میں ہزاروں ونٹر کِٹس کی تقسیم

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 52 سرد ترین اور برف سے ڈھکے اضلاع میں 50000 ونٹر کِٹس تقسیم کر رہا ہے۔ ان میں سے 16000 کِٹس خیبر پختونخوا کے لیے مختص کی گئی ہیں، جہاں اب تک 11 اضلاع میں12200 ونٹر کِٹس تقسیم کی جا چکی ہیں، جبکہ باقی 3800 کِٹس مزید 6 اضلاع میں تقسیم کے عمل میں ہیں۔ہر ونٹر پیکیج میں دو رضائیاں، مردوں اور خواتین کے لیے اونی شالیں، اور بچوں اور بڑوں کے لیے گرم کپڑے شامل ہیں۔ شفافیت اور مؤثر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے، یہ منصوبہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ، پرووِنشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز ، مقامی انتظامیہ، اور حیات فاؤنڈیشن جیسے کلیدی شراکت داروں کے تعاون سے چلایا جا رہا ہے۔ان مشترکہ کوششوں کے ذریعے، یہ اقدام پاکستان بھر میں 350000 سے زائد افراد کو فائدہ پہنچانے کی توقع ہے، جو کنگ سلمان ریلیف کے ضرورت مندوں کی مشکلات کم کرنے اور ان کی فلاح و بہبود کو بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں