2

کم قیمت اپارٹمنٹس پیش کرنا دیرینہ خواب کی تکمیل ہے، محسن شیخانی

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیویلپر پاکستان (آباد) کے سابق چیئرمین اور ایم ایس ڈیویلپرز کے بانی محسن شیخانی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں صرف 36 لاکھ روپے قیمت رکھنے والے اپارٹمنٹس پیش کرنا میرے ایک دیرینہ خواب کی تکمیل ہے،اس منصوبے کا مقصد عام لوگوں کو ان کے بجٹ کے مطابق رہائش فراہم کرنا ہے، ویہارا میں سٹوڈیو اپارٹمنٹس کے علاوہ ایک بیڈ اور دو بیڈ کے اپارٹمنٹس ہوں گےاور ان کا معیار اور دستیاب سہولتیں وہی ہیں جو اسلام آباد کے عمدہ اپارٹمنٹس میں ملتی ہیں،انہوں نے ان خیالات کا اظہاراسلام آبادانٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قریب واقع رہائشی سکیم ممتاز سٹی میں کم قیمت اپارٹمنٹس کے منفرد منصوبے “ویہارا” کی گراؤنڈ بریکنگ تقریب کے انعقاد کے موقع پر کیا،محسن شیخانی نے صحافیوں کو اس منصوبے میں باسہولت ادائیگی کے آپشنز اور آسان قسطوں کے بارے میں بھی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس منصوبے کو پاکستان کے سب سے افورڈایبل اپارٹمنٹس کا منصوبہ قرار دیا جا رہا ہے، گراؤنڈ بریکنگ تقریب میں ایم ایس ڈویلپرز کے بانی محسن شیخانی، سٹار مارکیٹنگ کے چیف ایگزیکٹو واثق نعیم، ممتاز سٹی کے چیف ایگزیکٹو عمیر ممتاز بٹ، ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز پاکستان (آباد) کے چئیرمین حسن بخشی، ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر رؤف عالم، صف اول کے بلڈرز، ڈویلپرز، رئیل سٹیٹ شعبہ کے نمایاں لوگوں اور معروف سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں