سلام آباد(حبدار نیوز)کمشنر ہزارہ ڈویژن سید ظہیر الاسلام نے کہا ہے کہ ہزارہ ڈویژن اپنی جغرافیائی اہمیت، کاروباری مواقع، اور پُرامن ماحول کی بدولت ہمیشہ سے سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز رہا ہے، ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ کاروباری ترقی نہ صرف مقامی معیشت کو فروغ دیتی ہے بلکہ روزگار کے مواقع بھی پیدا کرتی ہے، جو خوشحالی اور ترقی کی بنیاد ہے۔ آج، ایک بڑے اور معتبر کاروباری برانڈ کی یہاں موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ ہزارہ ڈویژن سرمایہ کاروں کے لیے ایک محفوظ اور کاروبار دوست ماحول فراہم کرتا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ایبٹ آباد میں ملک کی مشہور کیمسٹ اینڈ سپر اسٹور چین کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پرسابق سینئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی حنیف گوہر، صدر ایبٹ آباد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری حاجی مقبول خان، صدر ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شہباز محمود، صدر مانسہرہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سید ممتاز احمد شاہ،سیکرٹری جنرل یو بی جی ظفر بختاوری،چیرمین کلین اینڈ گرین اسلام آ باد موومنٹ احسن ظفر بختاوری،آئی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر عبدالرحمن صدیقی، نائب صدر آئی سی سی آئی ناصر محمود چوہدری،سابق صدر و چیف کوآرڈینیٹر چکوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خواجہ عارف یوسف، صدر تلہ گنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک شبیر اعوان،صدر انجمن تاجران ایبٹ آباد ثاقب خان جدون ،جوائنٹ سیکرٹری خالد اعوان، صدر اسلام آباد چیمبرآف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز اویس ستی، چیئرپرسن وومن امپاورمنٹ فاطمہ حسن اور دیگر معزز شخصیات بھی تقریب میں شریک تھیں،کمشنر ہزارہ ڈویژن نے کہا کہ ہزارہ ڈویژن میں اس معروف کیمسٹ اینڈ سپر اسٹور چین کا قیام ایک بڑی کامیابی ہے، یہ چین عوام کو معیاری ادویات اور دیگر روزمرہ اشیاء تک آسان رسائی فراہم کرے گی۔ حکومت سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ اور سازگار کاروباری ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے تاکہ کاروباری سرگرمیوں کو مزید فروغ دیا جا سکے، حنیف گوہر نے کہا کہ میں ہزارہ ڈویژن اپنی شاندار قدرتی خوبصورتی، پُرامن ماحول، اور کاروبار دوست پالیسیوں کے باعث سرمایہ کاروں کے لیے ایک انتہائی موزوں علاقہ بن چکا ہے۔ آج ہم ایک ایسے برانڈ کا افتتاح کر رہے ہیں جو معیاری ادویات، صحت بخش مصنوعات اور روزمرہ کی اشیاء کی فراہمی میں اپنی مثال آپ ہے۔ یہ نہ صرف اس خطے کے عوام کے لیے فائدہ مند ہوگا بلکہ یہاں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے میں بھی مدد دے گا، حاجی مقبول خان نے کہا کہ ہزارہ ڈویژن میں بڑے کاروباری برانڈز کی آمد خوش آئند ہے، یہ نہ صرف مقامی معیشت کو مستحکم کرے گی بلکہ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے، شہباز محمود نے کہا کہ کاروباری ترقی کے لیے بہترین حکمت عملی اور سرمایہ کاروں کا اعتماد سب سے ضروری ہے، ہم اس اقدام کو سراہتے ہیں اور ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے، سید ممتاز احمد شاہ نے کہا کہ ہم ہزارہ ڈویژن میں سرمایہ کاری کے مزید دروازے کھولنے کے لیے تیار ہیں اور ہر اس اقدام کی بھرپور حمایت کریں گے جو یہاں کے عوام کی بہتری کے لیے ہو،ظفر بختاوری نے کہا کہ آج کا دن میرے لیے اور تمام کاروباری برادری کے لیے انتہائی خوشی اور فخر کا لمحہ ہے،ہمیں یہ جان کر بے حد خوشی ہوتی ہے کہ پاکستان کے اپنے برانڈز نہ صرف ملک کے اندر بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہے ہیں۔ آج اس چین کا افتتاح صرف ایک اہم کاروباری مرکز کا افتتاح نہیں ہے بلکہ ایک نظریہ ہے، ایک ایسا نظریہ جو پاکستان کی ترقی، خود کفالت، اور عالمی سطح پر ہماری شناخت کو اجاگر کرنے کے عزم کی علامت ہے،یہ ہمارے پاکستان کا برانڈ ہے، اور اس پر ہمیں فخر ہے۔ احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی میں اس کی کاروباری برادری کا کلیدی کردار ہوتا ہے۔ آج ہم ایک ایسا ماحول تشکیل دینے کی کوشش کر رہے ہیں جہاں کاروبار کو آسان بنایا جائے، سرمایہ کاری کو فروغ دیا جائے، اور تاجروں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے، عبدالرحمن صدیقی نے کہا کہ یہ اقدام ثابت کرتا ہے کہ پاکستان میں کاروبار دوست ماحول فروغ پا رہا ہے، ہم ہر ایسی کوشش کی حمایت کرتے ہیں جو معیشت کو مستحکم کرے، ناصر محمود چوہدری نے کہا کہ کاروباری طبقہ ملکی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، ایسے اقدامات سے نہ صرف روزگار بڑھے گا بلکہ کاروباری مواقع بھی پیدا ہوں گے،خواجہ عارف یوسف نے کہا کہ پاکستانی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے سرمایہ کاری اور جدید کاروباری ماڈلز اپنانا ناگزیر ہے، آج کا دن اس سمت میں ایک اہم قدم ہے، ملک شبیر اعوان نے کہا کہ ہزارہ ڈویژن میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع ہیں، اس برانڈ کی آمد سے یہاں کا کاروباری ماحول مزید ترقی کرے گا، اویس ستی نے کہا کہ پاکستانی برانڈز کی مضبوطی ملکی معیشت کی بہتری کا ذریعہ ہے، ہمیں اپنے کاروباری اداروں کو بین الاقوامی سطح پر پہچان دلانے کی ضرورت ہے،فاطمہ حسن نے کہا کہ خواتین کی معاشی خودمختاری ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے، اس برانڈ نے خواتین کو کاروبار کا حصہ بنا کر ایک بہترین مثال قائم کی ہے،
11