گرفتار ملزم کی شناخت افضل شہزاد کے نام سے ہوئی
گرفتار ملزم سال 2022 سے اشتہاری تھا
ملزم آئل ریفائنری میں بطور اکاونٹنٹ ملازمت کرتا تھا
ملزم نے دیگر ساتھیوں بشمول بینک مینجر کی معاونت سے فیصل آباد آئل ریفائنری کے اکاؤنٹ میں خرد برد کی
اس سے قبل بھی ملزم کا ساتھی ساجد کامران گرفتار ہو چکا ہے
ملزم نے بینک عملے کی ملی بھگت سے جعل سازی کرتے ہوئے فیکٹری کے نام سے بینک اکاونٹ کھلوایا۔
ملزم نے کھاتہ داروں کی جانب سے پیش کئے گئے چیکس کو کمپنی اکاونٹ میں جمع کروانے کے بجائے جعل سازی سے کھلوائے گئے اکاونٹ میں جمع کروائے
ملزمان نے مجموعی طور پر 25 کروڑ روپے سے زائد کی رقم میں خرد برد کی
ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے
ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کاروائیاں جاری ہیں