17

کاشف چوہدری ، صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان و پاکستان بزنس فورم کا تاجروں ، صنعتکاروں اور عوام کو بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے شاندار جدوجہد پر خراج تحسین و مبارکباد

اسلام آباد( سٹا ف رپورٹر ) صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان و پاکستان بزنس فورم محمد کاشف چوہدری نے ملک بھر کے تاجروں صنعتکاروں اور عوام کو بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے شاندار جدوجہد پر خراج تحسین و مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ گھروں کیلئے 41 .7 روپے،کمرشل صارفین کیلئے 69 .7 روپے اورصنعتوں کیلئے 59 .7 روپے فی یونٹ کمی کا خیر مقدم کرتے ہیں ،بجلی کی قیمتوں میں یہ کمی خوش آئند مگر ابھی بھی بجلی کی قیمت ناقابل برداشت ھے ۔ گزشتہ روز جاری بیان کے مطابق کاشف چوھدری نے کہا کہ بجلی کی فی یونٹ قیمت اوسط پیداوری لاگت کے مطابق مقرر کی جائے بجلی کے بلوں کو کم کرنے کیلئے بلوں پر لگائے گئے مختلف قسم کے ٹیکسز کا خاتمہ کرنا وقت کی ضرورت ھے ۔کاشف چوھدری نے کہا کہ بجلی کے ظالمانہ سلیب سسٹم کو فوری ختم کیا جائے اور یکساں سلیب سسٹم نافذ کیا جائے ۔200 یونٹ کیلئے ایک قیمت اور 201 یونٹ کیلئے دگنا قیمت کا سلیب سسٹم کسی صورت درست نہیں ہے اور نہ ہم اسے قبول کرتے ہیں ، بجلی کے پیک اور آف پیک آورز کا نظام ختم کیا جائے ۔ انہوںنے کہا کہ آئی پی پیز کی دیگر کمپنیوں کے معائدات پر بھی نظر ثانی کی جائے تاکہ بجلی کی قیمتیں مزید کم ہو سکیں انہوںنے کہا کہ گردشی قرضہ کے مستقل خاتمہ کیلئے قابل عمل روڈ میپ جاری کیا جائے اور لائن لاسز ،بجلی چوری اور مفت خوری کو بند کرنے کے اقدامات کیے جائیں ۔کاشف چوھدری نے کہا کہ ہم نے ملک بھر کے تاجروں ، صنعت کاروں اور عوام کے ساتھ ملکر بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے عملی جدو جہد کی اور ملکی تاریخ میں تاریخ ساز ملک گیر ہڑتال کرکے حکمرانوں کو مجبور کیا کہ وہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے اور آئی پی پیز کے ساتھ ہونے والے عوام دشمن معاہدوں پر نظر ثانی کرے اور اس جدوجہد کی بدولت آج کروڑوں پاکستانیوں کیلئے بجلی کی قیمت میں کمی کی گئی جس کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں