16

ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن اور اسسٹنٹ کمشنر شالیمار نہل حفیظ کی ہدایات پر مجسٹریٹ قیصر محمود کا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قائم کیے گئے فیئر پرائس سٹالز کا وزٹ،

اسلام آباد (حبدار نیوز) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن اور اسسٹنٹ کمشنر شالیمار نہل حفیظ کی ہدایات پر مجسٹریٹ قیصر محمود نے سیکٹر ایف ٹین اور سیکٹر ای الیون میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رمضان المبارک کے حوالے سے قائم کردہ فیئر پرائز سٹالز کا وزٹ کیا، عوام کے لئے سستی اور مناسب ریٹ پر اشیائے خُرد نوش کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا، اس دوران گراں فروشوں کے خلاف کاروائی بھی عمل میں لائی، پانچ گراں فروشوں کو گرفتار کر کے تھانہ شالیمار منتقل کیا گیا، اس کے ساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق پھل اور سبزیاں نہ بیچنے پر بھاری جرمانہ بھی عائد کیے گئے۔ اس موقع پر مجسٹریٹ قیصر محمود کا کہنا تھا کہ ناجائز منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، عوام کو سرکاری نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کاروائیاں جاری رہیں گی_ انہوں نے دکانداروں کو خبردار کیا کہ اگر وہ قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کریں گے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی، عوامی حلقوں نے انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا کہ گراں فروشوں کے خلاف مزید سخت کاروائیاں جاری رکھی جائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں