7

ڈی آئی جی اسلام آ باد شاکر حسین داوڑ کی اشتیاق حسین عباسی کے اہلخانہ سے ملاقات

ڈی آئی جی اسلام آ باد شاکر حسین داوڑ کی اشتیاق حسین عباسی کے اہلخانہ سے ملاقات۔
مرحوم کے درجا ت کی بلندی کے لئے دعا کی، ملزمان کی گرفتار ی،انصاف کی فراہمی اور دادرسی کی یقینی دہا نی کروائی۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آ باد شاکر حسین داوڑ نے تھا نہ کھنہ کے علا قہ پنڈوڑ یاں میں قتل ہو نے والے شہری اشتیاق حسین عباسی کے اہلخانہ کے ساتھ ملاقات کی، انہوں نے مرحوم کے درجا ت کی بلندی کے لئے دعا کی،مرحوم شہری کے اہلخانہ کو ملزمان کی گرفتار ی،انصاف کی فراہمی اور مکمل دادرسی کی یقینی دہا نی کروائی، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس سنگین نوعیت کے وقوعہ میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جا ئیگی،مرحوم شہری کے اہلخانہ نے اسلام آ باد پولیس پر مکمل اعتماد کا اظہا ر کر تے ہو ئے مکمل تعاون کی یقینی دہا نی کرو ائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں