14

ڈپٹی ڈائریکٹرفوڈ اتھارٹی اسلام آباد، طاہرہ صدیق نےسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کا دورہ

ڈپٹی ڈائریکٹرفوڈ اتھارٹی اسلام آباد، طاہرہ صدیق نےسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کا دورہ
اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کےصدر محمد اویس ستی، سینئر نائب صدر شیخ طیب سعید،نائب صدر و جنرل سکرٹری جمعت القریش میٹ ویلفیرایسوسی ایشن سردار ظہیر احمد،چیئرمین فاؤنڈر گروپ ساقب تاج عباسی اور سابق چیئرمین فاؤنڈر گروپ قاضی الیاس صاحب اور سجاد علی عباسی (صدر، کیپیٹل نان بائی ایسوسی ایشن اسلام آباد) نے استقبال کیا ۔تقریب میں اسلام آباد کی کاروباری برادری کی اہم شخصیات نے بھی شرکت کی، جن میں مظفر ہاشمی (صدر، فریش ملک ایسوسی ایشن) اور ان کی ٹیم ملک نعیم (جنرل سیکرٹری، 10-F مرکز) اور ان کی ٹیم شہزاد شبیر عباسی (صدر، F-6 مرکز) اور ان کی ٹیم اسد عزیز (صدر، ٹریڈر ویلفیئر ایسوسی ایشن، F-7 مرکز اور ان کی ٹیم اور ایگزیکٹو ممبران جن میں تیمور عباسی، راؤ جاوید اور راحیل احمد نے شرکت کی تاجر رہنماؤں نے فوڈ اتھارٹی سے متعلقہ کاروباری شعبہ زندگی میں ان کو جو مسائل درپیش ہیں ان سے اگاہ کیا اور اپنی اپنی تجاویز پیش کیجس پر ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی اسلام آباد ڈاکٹر طاہرہ صدیق نے اسلام آباد کے شہریوں تک حافظان صحت کے اصولوں کے مطابق خوراک پہنچانے میں تاجر برادری کی کوششوں کو سراہا اور آئندہ بھی بہتری لانے میں فوڈ اتھارٹی کی جانب سے یقین دہانی کرائی۔اور ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی اسلام آباد ڈاکٹر طاہرہ صدیق کی ٹیم نے ا سلام آباد کے شہر یوں تک حافظان صحت کے اصولوں کے مطابق خوراک کو شہریوں تک پہنچانے پر ایک پریزنٹیشن بھی پیش کی ۔ایونٹ کے دوران کاروباری برادری کو درپیش مسائل، خوراک کے معیار کی بہتری، اور تجارتی ترقی کے مواقع پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ شرکاء نے فوڈ اتھارٹی کے تعاون کو سراہتے ہوئے مستقبل میں مزید بہتری کے لیے تجاویز پیش کیں۔ چیمبر کی قیادت نے یقین دہانی کرائی کہ تاجروں کے مسائل کے حل اور خوراک کے معیار کی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں