وزارت کا قلمدان سنبھالنے پر مبارک باد دی،حجاج کرام کے لیے خدمات کو سراہا
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) سردار محمد یوسف کو وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاھب ہم آہنگی کا قلمدان سنبھالنے پر پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن کے ایکزیکٹیو وائس پریزیڈنٹ و بالاکوٹ بھنگیاں اتفاق نگر کی سماجی شخصیت ،معروف معالج ڈاکٹر عبد القیوم اعوان نے کوہسار کمپلیکس میں ملاقات کرتے ہوئے مبارکباد دی۔انہوں نے سردار محمد یوسف کی سابقہ ادوار میں حجاج کرام کے لیے خدمات کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ امسال بھی ایسی ہی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔سردار محمد یوسف نے ڈاکٹر عبد القیوم اعوان کی آمد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ علاؤہ بھر کے لیے صحت عامہ کی خدمات میں آپ ڈاکٹر عبد القیوم اعوان کا کوئی ثانی نہیں۔انہوں نے کہا کہ بھنگیاں اتفاق نگر میں مستقل بنیادوں پر فری ہسپتال تاریخی کارنامہ ہے ۔