18

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے نور پور شاہاں میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد(سید معراج شاہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اورحلقہ این اے 53 سے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے برصغیر کےممتاز روحانی بزرگ شاہ عبدالطیف المعروف بری امام سرکار کے علاقے نور پور شاہاں میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر دیا،اس موقع پر ان کے ہمراہ سابق مئیر اسلام آباد پیر عادل گیلانی ،بری امام ہاؤس سے راجہ حافظ اعجاز جنجوعہ ،سردار محمدشفیق ،راجہ اظہر اور معززین علاقہ نے کثیرتعداد میںشرکت کی ، اس موقع پررکن قومی اسمبلی ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ جب بھی مسلم لیگ ن اقتدار میں آئی ہے تو اس نے اسلام آباد کے علاقوں کے ترقیاتی کاموں میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور نہ اب کوئی بھی کام ادھورا رہنے دینگے ،نورپورشاہاں وزیراعظم ہاؤس کے عقب میں واقع ہونے کے باوجود ابھی تک سوئی گیس اور گلیوں کی پختگی جیسی بنیادی سہولیات سے محروم تھا جبکہ سوئی گیس اہلیان علاقہ کا دیرنیہ مطالبہ تھا جو آج پورا ہونے جا رہا ہے،اس موقع پر مئیر اسلام آباد کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن ہی واحد جماعت ہے جو ہمارے علاقے کے لیے باعث فخر ہے ، مسلم لیگ (ن) جب بھی اقتدار میں آئی اس نے ملک میں ترقیاتی کاموں اور میگا پراجیکٹس کا جال بچھا دیا،ملکی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ ملک میں بننے والے بیشتر میگا پراجیکٹس مسلم لیگ (ن) کے دور اقتدار میں ہی پایہ تکمیل تک پہنچے ہیں، چاہے وہ موٹر ویز ہوں، میٹرو بس منصوبے ، سرینا انڈر پاس یا ایف ایٹ منصوبہ سب کا کریڈٹ مسلم لیگ (ن) کو ہی جاتا ہے،ہم نے ہی پہلے بھی کام کروائے ہیں اور آئندہ بھی اپنے علاقے کی خدمت کرتے رہینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں